میں اب سنگل ہوں لیکن یہ بات کسی کو نہیں بتانا چاہتی کیونکہ ۔۔ فریال محمود کا اپنی علیحدگی سے متعلق انکشاف

image

مقبول اداکارہ اور پاکستانی ماڈل فریال محمود حال ہی میں میزبان احسن خان کے شو میں بطور مہمان مدوع کی گئیں جس میں انہوں نے اپنی شادی سے متعلق راز سے پردہ اٹھایا۔

فریال محمود نے مشہور ڈرامہ سیریل بابا جانی میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے اور ان کی اداکاری کو ان کے مداحوں نے بھرپور سراہا تھا۔

اداکارہ نے گزشتہ سال لاک ڈاؤن میں شادی کی تھی اور حال ہی میں ہونے والے ایک پروگرام میں انہوں نے خود ہی بتا دیا کہ وہ اب سنگل ہیں۔

فریال محمود نے بتایا کہ وہ اس بات کو سب کے سامنے نہیں لانا چاہتیں اور نہ ہی اپنی علیحدگی سے متعلق کچھ بھی شئیر کرنا چاہتی یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب تک وہ خود نہیں چاہیں گی تب تک کسی کو کچھ بتانا نہیں چاہیں گی۔

فریال کے اس انٹر ویو کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے چاہنے والے تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں کہ ان کی طلاق ہوگئی ہے یا انہوں نے اپنی شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی ہے اس حوالے سے انہوں نے واضح طور پر کچھ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ ماڈل فریال محمود اداکار دانیال راحیل کے ساتھ مئی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھی تھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts