ان کو 40 سال کی عمر میں اولاد کی نعمت سے نوازا ۔۔ شوبز کے وہ مشہور اداکار کون سے ہیں جو بڑی عمر میں ماں باپ بنے؟

image

شادی کے بعد والدین بننے کی خواہش ہر جوڑے کی ہوتی ہے۔ خدا کسی کو جلدی اولاد کی نعمت سے نوازتا ہے تو کسی کو دیر سے۔

کچھ ایسا ہی فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے فنکاروں کے ساتھ بھی ہے۔ ویسے تو شوبز اداکار چاہے وہ پاکستان سے ہوں یا بھارتی فلم انڈستری کے ، اپنے کام میں اتنا مصروف ہوتے ہیں کہ ان کی شادی تک بڑی عمر میں ہوتی ہے اور جب شادی ہی بڑی عمر میں کریتے ہیں تو اولاد بھی بڑی عمر میں پاتے ہیں۔

آج ہم شوبز کی ان معروف شخصیات کا ذکر کریں گے جو بڑی عمر میں والدین بنے۔

1- نواز الدین صدیقی

بالی ووڈ کے باصلاحیت اداکار نواز الدین صدیقی کے نام سے سب ہی واقف ہیں۔ انہوں نے بے شمار بھارتی فلموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے اور متعدد ایوارڈز اپنے نام کیے۔ اداکار کی شادی سال 2009 میں عالیہ صدیقی نامی خاتون سے ہوئی اور 40 سال کی عمر میں وہ اپنی بیٹی شورا صدیقی کے والد بنے۔

2- یسریٰ رضوی

پاکستان شوبز کی مقبول اداکارہ یسریٰ رضوی کئی مشہور ڈراموں اور فلموں میں کام کرچکی ہیں۔ جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ یسریٰ رضوی سال 2016 میں عبدالہادی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں جو ان سے عمر میں 10 سال چھوٹے ہیں جبکہ اداکارہ یسریٰ رضوی کی عمر 38 برس ہے۔ معروف اداکارہ یسریٰ رضوی بھی بڑی عمر میں ماں بننے والی شخصیات میں شامل ہیں۔ رواں برس مئی میں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

3- یاسر حسین

خدا کے حکم سے ہم کبیر حسین کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ یہ الفاظ تھے شوبز اداکار یاسر حسین کے جب وہ پہلی اپنے بچے کے والد بنے۔ اداکار 38 برس کی عمر میں بیٹےکے والد بنے بیٹے کی پیدائش کے بعد یاسر حسین اور اقراء عزیز انتہائی خوش دکھائی دیتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts