اداکارہ میرا ہمیشہ ہی غلط انگریزی بولنے کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں، مگر اس مرتبہ انہوں نے ٹوکیو اولمپکس میں نیزہ بازی کے فائنل میں پہنچنے والے ارشد ندیم کو ایتھلیٹ کی جگہ کرکٹر بنا دیا ہے ۔ارشد ندیم کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹوکیو اولمپکس میں بہت اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔
سوشل میڈیا پر آج ان کا ایک کلپ بہت وائرل ہو ر ہا ہے۔ میرا کا کہنا تھا کہ انہوں نے اچھی کرکٹ کھیلتے ہوئے ملک کا نام روشن کیا اور کھیل کے دوران انکی محنت نظرآ رہی تھی۔صرف یہی نہیں بلکہ کہا کہ ارشد ندیم کی باڈی لینگوئج میں ایمانداری نظر آ رہی تھی ، ڈسپلن تھا ۔مزید یہ کہ ارشد ندیم اچھا کھیل پیش کیا اب حکومت کو چاہیے کہ وہ ایسے ہیروز پر توجہ دیں۔
واضح رہے کہ میرا کہ یہ بیان جیسے ہی سوشل میڈیا کی زینت بنا تو ہر جگہ قہقہے لگنا شروع ہو گئے۔