لڑکی ہو یا لڑکا شادی سے پہلے ایک دوسرے کو دیکھنا پسند کرنا ایک مشکل دور ہوتا ہے اور پھر اگر گھر سے کوئی دوسرا آپ کے لئے رشتہ دیکھ لے تو اس شخص پر رضامندی کا اظہار کرنا یا سمجھ میں آنا بھی ایک بڑا ہے۔ اداکار سعود اپنی شادی کے 16 سال بعد جی این این کے ایک پروگرام میں بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ:
''
میری بہن نے جویریہ کو میرے لئے ایک شادی میں پسند کرلیا تھا، اس نے مجھے بتایا تو میں نے اپنے دوست اداکار رینمبو کو بتایا تو اس نے کہا کہ:
''
بہن نے لڑکی دیکھ لی ہے، اب تم جا کر اس کو دیکھ کر آؤ اور مجھے بھی بتاؤ، ریمنبو گیا تو اس نے دیکھا کہ اداکارہ غزالہ جاوید اور جویریہ ساتھ میں بیٹھی ہوئی ہیں، اس کو غلطی ہوگئی کہ کہیں سعود کی شادی غزالہ سے تو نہیں ہو رہی جس پر میں نے اس کو لڑکی کے بارے میں بتایا کہ وہ ایسی دکھتی ہے، پھر اس نے جویریہ کو دیکھا تو اطمینان ہوا۔
''
اس کے بعد میرے ساتھ رینمبو شان، معمر رانا اور ارباز خان بھی جویریہ کہ گھر رشتہ لے کر گئے تھے کیونکہ سارا لاہور چاہتا تھا کہ میری شادی ہو جائے، بہرحال میری شرافت کو دیکھتے ہوئے جویریہ کے والدین بھی فوری مان گئے۔
''