بچپن کی یادیں ہر انسان کے ذہن میں رچ بس جاتی ہیں اور زندگی بھر وہ باتیں وہ یادیں ہمیں یاد رہ جاتی ہیں اور اگر تصاویر بچپن کی نظر آ جائیں تو دیکھ کر انسان یہی سوچتا ہے کہ کیا دن تھے وہ میں کیسی تھی/تھا، اور سوچ میں پڑ جاتا ہے کہ یہ پتہ نہیں کس نے لی تھی تصویر وغیرہ وغیرہ۔ عام لوگوں کو کی طرح اداکار بھی اپنی تساویر کو دیکھ کر ماضی یاد کرتے ہیں۔
حال ہی میں کینسر سے صحت یاب ہونے والی
مشہور اداکارہ نادیہ جمیل نے اپنے بچپن کی ایک یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ۔
جس کے کیپشن میں انہوں نے نوٹ لکھا کہ:
''
مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ یہ چھوٹی سی نادیہ اب بھی میرے دِل میں زندہ ہے، اس سے بھی زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ اس چھوٹی سی نادیہ کو اب کسی کے ساتھ کی ضرورت نہیں ہے۔ اب اس کو کسی سے ڈرنے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔
''
ان کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہورہی ہے اور تصویر کے کیپشن کو بھی مداحوں نے بہت پسند کیا ہے۔