وینا ملک ایک مشہور پاکستانی فلم اور ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں جنہوں نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز برسوں پہلے کیا تھا ، انہوں نے لالی ووڈ سمیت بالی ووڈ انڈسٹری میں بھی کام کیا ہے۔ اپنی متنازعہ شخصیت کے لیے مشہور وینا ملک اپنے نئے روپ کے بعد بھی زیر بحث ہیں۔
لالی ووڈ اداکارہ وینا ملک کچھ ہفتوں سے سوشل میڈیا پر نظر نہیں آرہی تھیں مگر اب انہوں نے اپنی تازہ ترین تصاویر جاری کی ہیں جس میں انہوں نے پلاسٹک سرجری کرا ڈالی۔
اس بار اداکارہ نے اپنی نئی تصاویر پوسٹ کی ہیں جس کے بعد وہ ایک بار پھر شے سرخیوں کا حصہ بنی دکھائی دے رہی ہیں۔
لوگوں کا خیال ہے کہ 37 سالہ اداکارہ نے فیس سرجری کروائی ہے۔ مداح ان سے انسٹاگرام پر ان کے نئے کیے گئے چہرے اور ہونٹوں کی سرجری کے بارے میں پوچھ رہے ہیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپلیکشن انسٹاگرام پر وینا نے کچھ نئی تصاویر پوسٹ کیں جس میں یہ واضح تھا کہ ان کا چہرہ اور ہونٹ قدرے بدل گئے ہیں۔ مداحوں نے دعویٰ ہے کیا کہ انہوں نے پرکشش اور کم عمر نظر آنے کے لیے اپنے چہرے کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے پلاسٹک سرجری کا سہارا لیا ہے۔
مداحوں نے ان سے یہ بھی کہا کہ وہ بغیر سرجری کے زیادہ بہتر لگ رہی تھیں۔
وینا ملک کی سرجری کروانے سے قبل اور بعد کی مزید تصاویر ملاحظہ کیجیے۔