شادی کرنا اور اس کو قائم رکھنا یہ دونوں مشکل کام ہیں اور پھر اگر ایک سمجھنے والا اور دوسرا گھر بسانے والا نہ ہو تو گزارہ مشکل ہوتا ہے جہاں روزمرہ ہزاروں طلاقیں ہوتی ہیں وہیں مشہور شخصیات بھی ایک دوسرے سے طلاق لے لیتے ہیں جن کے پاس اگر پیسوں کی کمی نہیں تو شاید محبت یا مزاج کی تبدیلی منفی کردار ادا کرتی ہے۔
٭ ٹینا دابی اور اطہر :
بھارت کے مشہور سیاستدان ٹینا دابی اور اطہر جن کی 2018 میں پسند کی شادی ہوئی تھی حال ہی میں دونوں نے آپس میں طلاق لے لی اور اب ان کی راہیں جدا ہوگئیں، جبکہ یہ دونوں ہمیشہ اس قدر ساتھ رہتے تھے کہ کسی کو لگتا ہی نہیں تھا کہ چند ہی سال میں محبت کا اختتام طلاق پر ہوگا۔ اطہر کہتے ہیں کہ:
''
کامیاب ازدواجی زندگی کے لئے محبت سے زیادہ احساس چاہیئے ہوتا ہے اور اگر احساس مر جائے تو طلاق خود بخود ہو جاتی ہے۔
''
٭ عمران اور ریحام:
پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے وزیرِ اعظم بننے سے قبل ریحام خان سے شادی کی لیکن ان کی شادی کچھ ماہ بعد ہی اختتام کو پہنچ گئی، جس کے بعد انہوں نے دوبارہ شادی کرلی، لیکن ریحام نے فی الحال شادی نہیں کی۔
نعمان جاوید:
گلوکار نعمان جاوید نے بھی دو شادیاں کیں اور دونوں ناکام رہیں لیکن یہ بھی با اختیار مردوں میں سے ایک ہیں جو عورتوں کی عزت کو عزت سمجھتے ہیں انھوں نے طلاق کے بعد انی پہلی یا دوسری دونوں بیویوں کو ذمہ دار نہیں ٹہرایا۔ نعمان کہتے ہیں: " میں دعا کرتا ہوں دونوں خوش رہیں، جہاں بھی رہیں، میری نظر میں یہ غلط ہے کہ طلاق کے بعد عورت کو ہی ذمہ دار ٹہرایا جائے۔" واضح رہے کہ انھوں نے پہلی شادی گلوکار فریحہ پرویز جبکہ دوسری شادی اداکارہ جانان ملک سے کی تھی۔
٭ ڈیانا اور پرنس چارلس:
شہزادی ڈیانا اور شہزادے چارلس کی شادی آج بھی لوگوں کو یاد ہے، ان کی شادی کا کیک بھی آج تک محفوظ ہے۔ دونوں کئی سال تک شادی کے بندھن میں بندھے رہنے کے باوجود بھی جُدا ہوگئے کیونکہ ڈیانا کو چارلس نہیں پاکستانی ڈاکٹر حسنت پسند تھے۔