گزشتہ دونوں پنجاب اسمبلی کے اجلاس کہ دوران تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان کو اسمبلی میں داخل ہونے سے سیکورٹی اہلکاروں نے روک لیا تھا۔ جس پر سیکورٹی اہلکاروں نے فردوس عاشق اعوان کو اسمبلی کہ اندر کی وجہ، ان کا نام مہمانوں کی لسٹ میں شامل نہ ہونا تھا۔
جبکہ فردوس عاشق اعوان کا اس واقعے کے بارے میں کہنا کچھ اور ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ، اسمبلی میں داخلے کا اختیار صرف اسپیکر اسمبلی پرویز الٰہی کا ہے، اور میں یہ سمجھتی ہوں کہ ان کا ظرف بڑا ہے، اور وہ چھوٹی سی بات پر کسی کو اسمبلی میں داخل ہونے سے روکنے کا حکم نہیں دینگے۔
اپنی بات کو واضع کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ، پی ٹی آی اور ق لیگ اتحاد میں کمزوری نظر آرہی ہے۔ اور یہ دراڑیں اسپیکر اسمبلی کے ذاتی عمل کی وجہ سے نظر آجاتی ہیں۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ، استحقاق بل پرائیوٹ ممبر ڈے پر منظور کیا گیا۔ اور جرنلسٹس بل کے بارے میں سوال پر ان کا کہنا تھا کہ، یہ حکومت کا نہیں پرائیوٹ ممبر کا بل ہے۔ مجھے یہ کہا گیا تھا کہ، آپ سے پوچھ کر قانون سازی کرنے کے پابند نہیں ہیں۔