دولت مند میاں بیوی ۔۔ دنیا کے 6 امیر ترین مسلمان جوڑے کون ہیں اور ان کی حقیقت کیا ہے؟

image

دولت اتنی کہ نہ کوئی حد نہ ہی حساب آج ہم بات کرنے والے ہیں دنیا کے امیر ترین مسلمان شخصیات کے بارے میں جو اتنے امیر ہیں کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے لیکن یہ کون ہیں کیا کرتے ہیں اور ان کے کیا کاروبار ہیں یہ آج ہم آپ کو بتائیں گے تو چلیں پھر جان لیتے ہیں۔

مڈل ایسٹ کے امیر ترین مسلمانوں کی فہرست جاری کرنے والی آفیشل ویب سائٹ فوربز نے 2021 کے امیر ترین مسلمانوں کی فہرست بھی جاری کر دی جس میں 22 امیر مسلمانوں کا نام شامل ہیں جن میں سے آج ہم آپ کو سب سے امیر ترین 6 مسلمان شخصیات کے بارے میں بتائیں گے۔

دنیا کی امیر ترین مسلمان شخصیات

• پرنس الولید اور ان کی اہلیہ امیرہ

سعودی شہزادے الولید اور ان کی اہلیہ امیرہ الولید بھی دنیا کی امیر ترین جوڑیوں میں سے ایک ہیں جن کی دولت کی کل مالیت 26.1 بلین ڈالر یعنی قریب 42 کھرب ہے ان کے بےشمار کاروبار بھی ہیں اور یہ جوڑی دنیا بھر میں بےحد مشہور ہے۔

• نصیف ساویرس

دنیا کے سب سے امیر ترین مسلمان افراد کی فہرست میں مصر کے معروف ترین اور امیر ترین بزنس مین نصیف ساویرس کا نام بھی سرِ فہرست ہے یہ اس وقت 8.3 بلین ڈالر کے مالک ہیں جو کہ پاکستانی روپے کے مطابق قریب 14 کھرب بنتے ہیں نصیف اور ان کی اہلیہ اس دولت کے برابر کے حصے دار ہیں۔

نصیف ساویرس دنیا کی مشہور ترین اسپورٹ مٹیریل کمپنی یعنی جوتوں وغیرہ کی کمپنی ایڈیڈاس کے مالک ہیں اس کے علاوہ ان کے نائٹروجن فرٹیلائزر پلانٹس اور کئی دیگر مشہور بزنس ہیں جن سے انہوں نے یہ دولت کمائی ہے۔

• اسّاد ریبرب

اساد ریبرب دنیا کے تیسرے امیر ترین مسلمان شخص ہیں جن کا تعلق الجیریا سے ہے یہ سیویٹل گروپ آف کمپنیز کے مالک ہیں جو کہ دنیا کی سب سے بڑی شوگر مِلز میں شمار کی جاتی ہے ان کی کپمنی سے ہر سال 2 ملین ٹن چینی ریفائن کی جاتی ہے اسّاد ریبرب 4.8 بلین ڈالر یعنی پاکستانی روپے کے لحاظ سے قریب 4 کھرب روپے کے مالک ہیں۔

• ماجد الفطیم

ماجد الفطیم دنیا امارات کے معروف اور مڈل ایسٹ کے چوتھے امیر ترین مسلمان ہیں جن کے پورے مڈل ایسٹ اور نارتھ افریقہ میں کاروبار کا جال بچھا ہوا ہے ان کے کئی شاپنگ مالز کئی کمپنیاں اور کاروبار ہیں ان کے موجودہ اثاثوں کی کل قیمت 3.6 بلین ڈالر یعنی پاکستانی روپے کے مطابق قریب 6 کھرب روپے ہے۔

• نجيب ساويرس

ان کا تعلق بھی مصر سے ہے اور یہ دنیا کے پانچویں امیر ترین مسلمان شخصیت ہیں ان کے اثاثوں کی کل قیمت 3.2 بلین ڈالر یعنی 5 کھرب 26 ارب بیالیس کروڑ 36 لاکھ 80 ہزار روپے ہے، ان کا پورا خاندان کاروباری پیشے سے وابستہ ہے اور ان کے ساتھ ساتھ ان کے بھائی، بیوی اور دیگر رشتے دار بھی الگ الگ کاروبار کے مالک اور امیر ترین خاندان ہیں۔

• عبداللہ بن احمد الغریر

یہ دنیا کے چھٹے امیر ترین مسلمان ہیں اور ان کا بھی تعلق ارب امارات سے ہے عبداللہ بن احمد امارات کے مشرق بینک کے مالک ہیں ان کے ہوٹلز، تعمیراتی کمپنیاں، رئیل اسٹیٹ اور کئی دیگر بزنس ہیں جن سے یہ اب تک 2.8 بلین ڈالر یعنی 4 کھرب 60 ارب 62 کروڑ 72 لاکھ کے اثاثے قائم کر کے دنیا کے پانچویں امیر ترین مسلمان ہونے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں یہ اور ان کی بیوی کے ساتھ ساتھ پوری فیملی ان بزنس کی مالکان ہے۔

آپ کو ہماری بتائی ہوئی یہ معلومات کیسی لگی ہمیں ضرور بتائیں اور ابھی ہماری ویب کے فیس بک بیج پر کمنٹ کر کے اپنی رائے کا اظہار کریں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US