مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی طے ہوگٸی، لڑکی کون ہے اور کس شخصیت کی بیٹی ہے؟

image

مسلم لیگ ن کی ناٸب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید ​صفدر کی شادی کی تاریخ ہوگٸی۔

ذراٸع کے طابق مریم نواز کے بیٹے کی شادی سیف لالرحمن خان کی صاحبزادی کے ساتھ لندن میں ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب ساٸٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے اپنے صاحبزادے جنید کی شادی کا کارڈ شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بیٹے جنید صفدر کا نکاح 22 اگست کو عائشہ سیف الرحمن سے لندن میں ہوگا، لیکن بدقسمتی سے میں نکاح میں شرکت نہیں کر سکوں گی۔ میرے خلاف جھوٹے کیسز بنائے گئے اور میرا نام ای سی ایل میں بھی شامل کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں جیل میں تھی جب میری والدہ کی وفات ہو گئی، اور اب میں اپنے بیٹے کی خوشیوں میں بھی شریک نہیں ہو سکوں گی، لیکن اس کے باوجود حکومت وقت سے باہر جانے کے لیے درخواست نہیں کروں گی.


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US