کراچی کے علاقے محمد علی سوسائٹی میں گھر میں آگ لگنے سے دو خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کی مطابق گھر میں 7 افراد موجود تھے، جن میں سے 5 افراد دھواں بھرنے کے باعث بے ہوش ہوگئے تھے۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ، پانچوں افراد کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔بعد ازاں ذرائع کا کہنا ہے کہ، ابتدائی تحقیقات سے آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ نظر آتی، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ، تین فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا ہے، جبکہ ریسکیو آپریشن کے دوران ایک فائر فائٹر صادق حسین زخمی ہوگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، جاں بحق افراد میں شامل ہونے والے افراد کی شناخت 80 سالہ سلطان مزار، 72 سالہ شازیہ مزار، 78 سالہ صبیحہ مزار، 60 سالہ فرحت مزار اور 45 سالہ اکبر کے نام سے ہوئی ہے۔