پاکستان کی مشہور اداکارہ دردانہ بٹ جوکہ وینٹی لیٹر پر تھیں ان کا انتقال ہوگیا ہے۔ انتقال کی خبر خالد ملک نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر تھوڑی دیر قبل ہی دی ہے ۔
ان کا انتقال 83 برس کی عمر ہوا ۔
ِ
کچھ روز سے شدید علیل تھیں ان کی صحتیابی کے لئے مداح دعائیں بھی کر رہے تھے، مگر یہ جانبر نہ ہوسکیں۔ انہوں نے ماضی کے مشہور ڈرامے آشیانہ، تنہائیاں اور سلسے میں بھی کام کیا اور اب مختلف ڈراموں میں مزاحیہ کردار نبھا رہی تھیں۔ آخری ایام میں
کورونا کے باعث ہسپتال میں زیرِ علاج تھیں ، ان کی نمازِ جنازہ ڈیفینس میں سلطان مسجد میں ادا کی جائے گی۔