یوں تو پاکستان کے ہر شہر تاریخی اہمیت رکھتے ہیں اور ان کی ایک اپنی پہچان ہے لیکن اگر بات کی جائے راولپنڈی کی تو یہ شہر پاکستان کا چوتھا سب سے بڑا شہر ہے، اس شہر کی کیا کیا خصوصیات ہیں اور یہ تاریخی اعتبار سے کتنا اہم ہے آیئے جانتے ہیں۔
راولپنڈی اور اس کی حیرت انگیز خصوصیات
راولپنڈی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہ نہ صرف پاکستان کا چوتھا بڑا شہر ہے بلکہ دنیا میں بنائی جانے والی سب سے پہلی یونیورسٹی بھی یہیں موجود تھی راولپنڈی کو شہزادوں کا شہر بھی کہا جاتا ہے۔
راجاؤں اور شہزادوں کا راج
آج اس شہر کی آبادی مسلمانوں پر مبنی ہے مگر یہ شہر آج سے ہزاروں سال پہلے بُدمت کے ماننے والوں نے آباد کیا تھا جس کے بعد یہاں ایک عرصے تک ہندوؤں نے اور پھر سِکھوں نے راج کیا۔
جبکہ ان سے پہلے اس شہر پر مغلوں کا راج رہا جس کے بعد سِکھوں نے اسے فتح کر لیا، سن 1810ء تک اس شہر پر ماہراجہ رنجیتھ سنگ نے راج کیا اس شہر پر کئی ماہ راجاؤں اور شہزدوں نے راج کیا اس ہی وجہ سے اسے شہزادوں کا شہر کہا جاتا ہے۔
آبادی اور تاریخی عمارتیں
راولپنڈی 20 لاکھ کی آبادی کے ساتھ تیزی سے ترقی کرتا ہوا شہر ہے اس شہر میں گُردوارا پنج صاحب، راولپنڈی فورٹ، مانکیالہ اسٹوپ کئی مندر اور ایسی باقیات ملیں گی جس کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ شہر کتنا قدیم ہے۔
یہ بات جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے کہ دنیا کی سب سے پُرانی یونیورسٹی بھی راولپنڈی کے قریب موجود ٹیکسلا کے مقام پر موجود تھی جہاں اب بھی اس کی باقیات موجود ہیں اسے یونیورسٹی آف اینشئینٹ ٹیکسلا کہا کے نام سے جانا جاتا ہے ماہرینِ آثارِ قدیمہ کے مطابق یہ یونیورسٹی 1000 قبلِ مسیح میں بھی یہاں موجود تھی جبکہ اس میں 20 ہزار طلبہ تعلیم حاصل کر رہے تھے۔
اگر آپ اس شہر سے متعلق کوئی مزید دلچسپ معلومات جانتے ہیں تو ہمیں کمنٹ میں ضرور بتائیں۔