پاکستان کی لیجنڈری گلوکارہ نازیہ حسن کی موت سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف سامنے آیا ہے۔
ماضی کی مایہ ناز گلوکارہ نازیہ حسن کے بھائی زوہیب حسن کی جانب سے ان کی بہن کے بارے میں اہم انکشافات سامنے آئے جس میں انہوں نے کہا کہ نازیہ کو ان کے شوہر نے زہر دیا۔
گلوکار زوہیب حسن کی جانب سے یہ انکشاف سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا ان پر تبصروں سے بھرا پڑا ہے۔
نازیہ حسن کے بھائی زوہیب نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں بتایا کہ نازیہ حسن نے لندن میں حلفیہ بیان لکھوایا تھا کہ انہیں کچھ کھلایا گیا ہے۔
مزید ان کا یہ کہنا تھا کہ نازیہ کے سابق شوہر ان کے ساتھ غیروں والا سلوک کیا کرتے تھے۔
ایک اور نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے زوہیب حسن نے انکشاف کیا کہ نادیہ کو ان کے شوہر کی جانب سے زہر دیا گیا تھا جس کے باعث ان کا انتقال ہوا۔
گلوکار زوہیب حسن نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ نازیہ نے اپنی موت سے قبل اپنے شوہر سے طلاق بھی لی تھی۔
زوہیب حسن کے انکشافات سامنے آنے کے بعد نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ بھی اپنی صفائی میں سامنے آگئے اور کہا کہ نازیہ مجھے بہت عزیز تھیں۔ انہوں نے کہا کہ میں آخری وقت تک نازیہ کے ساتھ تھا۔ اشتیاق بیگ کا کہنا تھا کہ میں جانتا تھا کہ نازیہ کو کینسر تھا لیکن میں نے پھر بھی ان سے شادی کی اور ہم دونوں بہت خوش تھے۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اشتیاق بیگ نے کہا کہ نازیہ کی آمدن پر ہی زوہیب حسن کی گزر بسر ہوتی تھی۔
مرزا اشتیاق بیگ نے زوہیب حسن پر ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان بھی کیا۔