شادی کے بعد میرا وزن مزید بڑھ گیا اور میں 100 کلو کی ہوگئی ۔۔ جانیے اِن 2 جوڑوں کی منفرد شادیوں کے بارے میں چند دلچسپ باتیں

image

دنیا بھر میں منفرد اقسام کی شادیوں کو کافی پذیرائی حاصل ہوتی ہے اور اب لوگ بھی پھیکی شادیوں کو دیکھ کر تھک جاتے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان کی ہی بات کرلیں تو ایسی بھی کئی شادیاں دیکھنے میں آتی ہیں کہ جب کوئی غیر ملکی خاتون پاکستانی شخص کی محبت میں گرفتار ہوکر شادی کی غرض سے پاکستان آجاتی ہیں۔ یہ بھی منفرد شادیوں میں ہی آتی ہیں۔

آج ہم 2 طرح کی شادیوں کا ذکر کریں گے جو مختلف نوعیت کی ہیں مگر لوگوں کے لیے کافی دلچسپی کا باعث ہوں گی۔

1- آئیرلینڈ سے آئی پاکستانی خاتون کی 58 سالہ شخص سے شادی

کہتے ہیں نہ کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں۔ اس کی ایک بہترین مثال ہمارے سامنے ہے۔ ٥٨ سالہ احمد سلطان اور ان کی دلہن کا انٹرویو بھی لیا گیا جس میں انہوں نے اپنی شادی سے متعلق کچھ اہم گفتگو کیں۔ احمد سلطان ایف بی آر میں ڈپٹی کمشنر ریٹائرڈ ہیں۔ ان کی ہونے والی اہلیہ نازیہ سوئٹزر لینڈ میں اکاؤنٹنٹ ہیں۔ ان دونوں میاں بیوی سے متعلق حیرت انگیز بات یہ ہے کہ دونوں کے بچے بھی ہیں۔

احمد سلطان کے 5 بچے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ تین بچوں کی والدہ ہیں۔

دلہے نے کہا کہ وہ ان کی نئی اہلیہ بے اچھا محسوس کر رہے ہیں اور یہ ان کے لیے انتہائی خوشی کا موقع ہے۔سلطان احمد کا کہنا تھا کہ خدا کسی بھی عمر میں آپ کو بیوی دے سکتا ہے یہ اس کی کرم نوازش ہے۔ نازیہ نے بتایا کہ وہ شادی کر کے آئیرلینڈ گئی تھیں وہاں ان کے شوہر کا انتقال ہوگیا تھا اور وہ تب سے وہیں ملازمت کر رہی ہیں۔

انٹرویو میں سلطان احمد نے بتایا کہ ان کی اہلیہ کا پانچ سال پہلے انتقال ہوگیا تھا اور وہ کافی تنہا محسوس کر تے تے جس وجہ سے انہوں نے دوسری شادی کی۔

2- 90 کلو کی لڑکی اور 50 کلو کا لڑکا،دونوں کی انوکھی ترین محبت

دنیا میں ایسے جوڑے بھی پائے جاتے ہیں جن میں یا تو شوہر موٹ اور بیوی دبلی یا پھر بیوی موٹی اور میاں دبلا ہوتا ہے یا پھر دونوں ہی موٹے یا پتلے ہوتے ہیں۔ آج ہم ایک اور منفرد پاکستانی جوڑے کے بارے میں بات کریں گے۔ لڑکے نام سراج ہے جبکہ ان کی اہلیہ کا نام طوبیٰ اور ان دونوں کی خاص بات یہ ہے کہ سراج کافی دبلے اور سنگل نظر آتے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ طوبیٰ وزن میں زیادہ ہیں۔

دونوں نے پسند کی شادی کی ہے۔ سراج نے بتایا کہ ان کے گھر میں کچھ مسئلے آئے تھے لیکن بعد میں معاملات سنبھل گئے۔ انٹرویو میں سراج نے بتایا کہ جب گھر والے طوبیٰ سے ملے تو انہیں فطرت کا اندازہ ہوگیا تھا اور وہ سب راضی ہوگئے۔

اس خاص جوڑے کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ طوبیٰ کا وزن 100 کلو ہے جبکہ لڑکے کے مطابق ان کا وزن 53 کلو وزن ہے۔ طوبیٰ نے بتایا کہ شادی سے قبل ان کا وزن پچھتر سے بیاسی کے درمیان ہوتا تھا اور شادی کے بعد ان کے وزن میں مزید اضافہ ہوگیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US