دعا کریں سرجری کی ضرورت نہ پڑے ۔۔ بیماری میں مبتلا نمرہ خان نے دعاؤں کی اپیل کر دی

image

پاکستانی شوبز سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ نمرہ خان بیماری کے باعث اسپتال میں منتقل تھیں لیکن اب وہ گھر آچکی ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ ابھی گھر آگئی ہیں لیکن شدید درد کی حالت میں ہیں۔

نمرہ خان نے کہا کہ فی الحال تو وہ اسپتال سے ڈسچارج ہوگئیں لیکن تکلیف اب بھی باقی ہے ، انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ دعا کریں سرجری کی ضرورت نہ پڑے اور دوائیوں سے درد کم ہوجائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نمرہ خان نے اپنی ناساز طبیعت کے حوالے سے بتایا تھا کہ وہ معدے میں انفیکشن کے باعث شدید تکلیف میں ہیں، سب لوگ دو منٹ نکال کر ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کریں۔

انہوں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر بھی شئیر کی تھی جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ بہت تکلیف میں ہوں ، دعاؤں کی درخواست ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts