70 لاکھ روپے کا تکیہ ۔۔ جانیئے دنیا کی چند ایسی مہنگی ترین چیزوں کے بارے میں جن کی قیمتیں آپ کو حیران کر دیں گی

image

آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں دنیا کی چند ایسی چیزوں کے بارے میں جو استعمال کے لئے تو معمولی مگر قیمتیں حیران کر دینے والی ہیں، وہ کونسی چیزیں ہیں آیئے جانتے ہیں۔

دنیا کا مہنگا ترین تکیہ

ایک غیر ملکی کمپنی نے دنیا کا سب سے مہنگا تکیہ تیار کر کے سب کو حیران کر دیا ہے، اس تکیے کو اتنا مہنگا اس لئے بنایا گیا ہے کیونکہ اس کی بناوٹ میں لاکھوں روپے خرچ کئے گئے ہیں۔

اس تکیے کی قیمت 70 لاکھ روپے ہے جس کو بنانے میں مہنگی ترین روئی اور سونا بھی اس کے اندر بھرا جاتا ہے، یہ کسٹم میڈ تکیے ہوتے ہیں جو جنہیں آرڈر کرنے والے کی گردن اور سر کے سائز کے حساب سے تیار کیا جاتا ہے اس تکیے کے غلاف پر ہیرے بھی لگے ہوئے ہیں۔

مہنگی ترین آئس کریم

آئس کریم کھانے کا شوق کس کو نہیں ہوتا، مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کی سب سے مہنگی آئسکریم کونسی ہے اور کہاں ملتی ہے، آیئے ہم بتاتے ہیں۔

دوستوں دنیا کی سب سے مہنگی ترین آئس کریم کا نام سنڈے ہے جو نیویارک میں بنائی جاتی ہے اس میں کھانے کے قابل سونا بھی ملایا جاتا ہے اور اس کی قیمت 25 ہزار ڈالر ہے یعنی قریب 40 کروڑ ہے اور اس کے نیچے ایک ہیرے کا بریسلیٹ بھی ہوتا ہے جس کو آپ گھر بھی لے جا سکتے ہیں اس آئس کریم کا نام گنیس ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہے۔

مہنگا ترین پین

لوگ مہنگے سے مہنگے قلم خریدنے اور استعمال کرنے کا شوق رکھتے ہیں مگر کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ کوئی قلم 18 کروڑ کا بھی ہو سکتا ہے، دوستوں یہ قلم دنیا کا مہنگا ترین قلم ہے اس قلم کی نِب سونے کی ہے اور اس پر ڈھیر سارے ہیرے جڑے ہوئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US