انہوں نے بالوں کی سرجری کروائی مگر انفیکشن ہوگیا ۔۔ جانیے ان 4 مشہور شخصیات کے بارے میں جن کے بال نقلی ہیں

image

ویسے تو کئی مشہور شخصیات ییں جو کہ اپنی خوبصورتی کو بڑھانے کے لیے نت نئے تجربات کرتے ہیں چاہے چہرے کی سرجری ہو یا پھر جسمانی طور پر تجربات ہوں۔ مشہور شخصیات اپنے آپ کو زمانے کے حساب سے تبدیل کرتے رہتے ہیں۔

لیکن آج آپ کو بتائیں گے کہ وہ کون سی شخصایت ہیں جنہوں نے گنج پن کی وجہ سے ہئیر ٹرانسپلانٹ کروالیا یا پھر بالوں کے حوالے سے مختلف تجربات کر لیے ہیں۔

شہباز شریف:

شہباز شریف پاکستان مسلم لیگ ن کے اہم رہنما ہیں جبکہ وہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے عہدے پر بھی موجود ہیں۔ شہباز شریف کی ماضی کی تصاویر کو اگر دیکھا جائے تو باآسانی معلوم ہو جائے گا کہ شہباز شریف نے بالوں کے حوالے سے علاج معالجہ کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ اب ان کے سر پر پہلے کے مقابلے میں بال موجود ہیں۔

زاہد احمد:

پاکستانی ڈراموں کے اداکار زاہد احمد بھی ایک مختلف طور پر سامنے آئے ہیں۔ اگر زاہد کی ماضی کی تصاویر کو دیکھا جائے تو وہ آج کے مقابلے میں قدر مختلف تھے۔ جبکہ ماضی میں ان کے سر پر بال بھی کم ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

اس وقت زاہد احمد کافی پرکشش دکھائی دیتے ہیں، جبکہ سر پر بال بھی موجود ہیں۔ زاہد کا کہنا ہے کہ میں نے وزن کم کیا ہے اور بالوں کی سرجری کرائی ہے جس کی وجہ سے میرے بال ایک بار پھر آگئے ہیں۔ جبکہ زاہد کا کہنا تھا کہ میرا مقصد یہ بھی ہے کہ نوجوان نسل مایوس نہ ہوں اورر امید کو نہ چھوڑیں۔

ساجد حسن:

مشہور پاکستانی ڈرامہ اداکار ساجد حسن جو کہ اپنے اداکاری کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ ساجد نے بھی ہئیر سرجری کرانے کا فیصلہ کیا تھا مگر یہ ہئیر سرجری ان کی امیدوں کے مطابق نہ پوری ہو سکی۔

ساجد حسن نے دوست کے اصرار پر ہئیر سرجری کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔ مگر یہ ہئیر سرجری ساجد حسن کے لیے ایک بھیانک خواب بن گئی تھی۔

ہوا کچھ یوں کہ ساجد نے بنا ٹیسٹ کرائے ہئیر سرجری کروالی، جس کے بعد ساجد کا کہنا تھا کہ میں سرجری کے کچھ دنوں بعد ہی میری طبیعت خراب ہونا شروع ہو گئی تھی۔ 10 سے 15 دنوں تک میں بستر پر آگیا تھا، بخار نے مجھے جکڑا ہوا تھا۔ بعدازاں مشہور اداکار فہد مرزا نے ساجد حسن کی صحتیابی کے لیے مدد کی تھی۔

وسیم بادامی:

مشہور اینکر وسیم بادامی ویسے تو ٹی وی پروگراموں میں تہلکہ مچاتے ہیں اور اپنے معصومانہ سوالات سے سب کو چپ کرا دیتے ہیں مگر کیا وسیم بادامی بھی بالوں کی سرجری کرواچکے ہیں؟

اس حوالے سے کوئی تصدیق شدہ معلومات تو موجود نہیں ہیں البتہ وسیم کی ماضی کی تصویر کو دیکھا جائے تو عین ممکن ہے وسیم نے بھی بالوں سے متعلق علاج کر وایا ہو۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US