کہیں سادگی سے شادی کر کے کھانا سڑک پر بیٹھے غریبوں کو کھلا دیا، تو کہیں ہوا جھگڑا۔۔ جانیے ان حیرت انگیز اور افسوسناک شادیوں کے بارے میں

image

شادی زندگی کا ایک ایسا پوائنٹ ہے جو کہ انسان کی زندگی کو تبدیل کر دیتا ہے، مالی طور پر بھی، جسمانی اور ذہنی طور پر بھی۔ شادی کا یہ دن ایک انسان کے لیے اہمیت رکھتا ہے نہ صرف دولہا اور دلہن کے لیے بلکہ گھر والوں کے لیے بھی۔ کیونکہ اس رشتے سے نہ صرف امیدے جڑی ہوتی ہیں بلکہ عزت کا بھی تعلق ہوتا ہے۔

دلہا دلہن سمیت گھر والوں کے لیے یہ ایک مشکل اور اہم ترین دن ہوتا ہے، اسی حوالے سے آج ایک خبر لے کے آئے ہیں جس میں بتائیں گے کہ کس طرح شادی کا دن ایک بھیانک دن بن گیا جس نے سب کو وہ دن کبھی بھولنے نہیں دیا۔

زیادہ رونے سے دلہن انتقال کر گئی:

بھارتی ریست مشرقی اڑسیہ میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہیں جہاں رخصتی کے وقت دلہن زار و قطار رو رہی تھی، ویسے تو رونا فطری ہے مگر صورتحال اس وقت افسوسناک اور بھیانک ہو گئی جب دلہن رونے کے باعث انتقال کر گئی۔

بھارت میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سونپور کے ایک گاؤں سے تعلق رکھن والی دلہن گپتسواری ساہو کے ساتھ پیش آیا ہے۔ نوبیاہتا جوڑا خوشی خوشی رخصتی کے لیے تیار تھے کہ دلہن گھر والوں سے آخری مرتبہ ملتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ دی اور زار و قطار رو پڑی۔

شروع میں توسب نے اسے فطری عمل قرار دیا مگر صورتحال اس وقت تشویشناک ہو گئی جب دلہن کی حال غیر ہو گئی۔

ڈاکٹرز کے مطابق دلہن کی حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے موت واقع ہوئی ہے۔

رات میں رخصتی، صبح طلاق:

بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہےج جس نے شادی کی تقریب کو مچھلی بازار بنا دیا تھا۔ واقعہ کچھ یوں ہے کہ دلہن کے گھر شادی کی تقریب جاری تھی، باراتی اور رشتہ دار دلہن کے گھر موجود تھے، کہ گھر سے 1 لاکھ روپے سے زائد کی رقم اور طلائی زیورات چوری ہوگئے۔

یہ خبر ملتے ہی گھر میں ہنگامہ کھڑا ہو گیا۔ دلہن کے گھر والوں نے دلہے کے بھانجے اور ایک خاتون پر چوری کا الزام عائد کر دیا جس کی وجہ سے صورتحال مزید سنگین ہو گئی۔ چوری کی رقم اور زیورات کی بازیابی تک دلہن والوں نے دلہے والوں کو بندی بنا لیا تھا۔

اس طرح رات میں ہونے والی شادی کا اگلے روز ہی طلاق پر اختتام ہو گیا تھا۔

دعوت ولیمہ غریب بچوں کے ساتھ:

ایک ایسا واقعہ بھی کراچی پیش آیا ہے جہاں ایک جوڑے نے اپنا ولیمہ انتہائی سادگی سے کیا ہے، اس جوڑے نے اپنے ولیے کا کھانا کراچی کے غریب بچوں میں تقسیم کیا ہے۔ اس احسن اقدام پر نہ صرف سوشل میڈیا صارفین اس جوڑے کو داد دے رہے ہیں بلکہ شادی کی مبارک باد بھی دے رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US