میں نے تمہاری یاد میں اپنی پوری زندگی گزار دی ۔۔ جانیے یہ لوگ آزادی کے وقت بچھڑنے کے بعد اب کئی سال بعد گھر والوں سے کیسے ملے؟

image

پاکستان کی آزادی ایک خواب تھا جس نے نہ صرف مسلمانوں کے لیے ایک محفوظ ملک بنایا بلکہ دیگر مذاہب کے لوگ بھی اس ملک میں بحفاظت رہ رہے ہیں۔

آج ایسی ہی ایک خبر لے کر آئے ہیں جس میں آپ کو بتائیں گے کہ کس طرح پاکستان کی آزادی کے وقت مضبوط رشتہ دار ایک دوسرے سے بچھڑ گئے۔

داپھیا بائی:

پنجاب کے علاقے میلسی میں رہائش پزیر داپھیا بائی عرف عائشہ 86 سال کی ہیں، اس عمر میں داپھیا بائی کی آںکھیں اپنے خاندان کے ان افراد کو ڈھونڈتی نظر آتی ہیں جو آزادی کے وقت بچھڑ گئے تھے۔

داپھیا بائی کو خاندان والوں سے بچھڑے ہوئے 74 سال ہوگئے تھے، ان 74 سالوں میں کوئی ایک دن بھی نہیں تھا جب داپھیا بائی نے اپنے گھر والوں کو یاد نہ کیا ہو۔

ایک دن جب داپھیا بائی اپنے گھر والوں کی یاد می گم تھی تو گھر میں موجود ایک فرد نے داپھیا کے کانوں میں ہینڈ فریز لگا دیے اور سامنے موبائل کی اسکرین تھی۔

داپھیا بائی پہلے تو نہ سمجھ سکی لیکن جب دادی کا خطاب سنا تو دافیہ بائی کو اندازہ ہوا کہ یہ میرا پوتا ہے۔ وہ وقت ایسا تھا کہ داپھیا بس ایک ہی جملہ دہرا رہی تھیں کہ میں نے تمہاری ایک جھلک کی آس میں پوری زندگی گزار دی۔

داپھیا بائی ویسے تو موبائل فون کے ذریعے کال پر بات کرتی ہیں، تصاویر کا تبادلہ بھی کرتی ہیں مگر وہ اسی امید میں ہیں کہ بہت جلد اپنے رشتہ داروں سے مل جل کر بات کریں گی، جس کے لیے وہ اور ان کے رشتہ دار ویزہ کا انتظار کر رہے ہیں۔

الفت بی بی اور معراج بی بی:

الفت بی بی اور معراج بی بی بھی ان ہجرت کرنے والوں میں شامل تھیں جنہوں نے ہجرت کے وقت اپنا بھائی کھو دیا تھا جس وہ کئی سالوں بعد ملی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلع گرداسپور کے ڈیرہ بابا نانک کے قریب رہائش پزیر تھے۔ 1947 میں آزادی کے وقت ہمارا بھائی ہم سے بچھڑ گیا تھا، ہم ہمیشہ اپنی امی سے پوچھا کرتے تھے کہ امی دوسرے لڑکیوں کے بھی بھائی ہیں، ہمارا بھائی کیوں نہیں ہے۔

اس وقت والدہ نے ہمیں بتایا کہ ہمارا بھائی بھی تھا جو کہ ہم سے بچھڑ گیا تھا، جس وقت بھائی جدا ہوا اس وقت بھائی کی عمر ڈیڑھ سال تھی۔ ہمارے اصرار پر ماں نے آزادی سے پہلے ہمارے گھر کے پڑوسی کو کئی خطوط لکھے، تب جا کر ہمیں ہمارے بھائی کا پتی چلا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US