وطن سے محبت ہر شخص کرتا ہے چاہے وہ کوئی عام انسان ہو یا مشہور سیلیبریٹیز سب ہی چاہتے ہیں ملک میں رہنا، لیکن کچھ ایسے بھی سیلیبریٹیز ہیں جو ملک میں رہتے ہیں، مگر ان کے بچوں کی پیدائش پاکستان سے باہر ہوئی ہے
سعدیہ غفار:
اداکارہ سعدیہ غفار کے ہاں حال ہی میں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے اور یہ ملک سے باہر امریکہ میں ہیں۔
سنم چوہان
اداکارہ و ماڈل گرل سنم چوہان جنہوں نے گھر تتلی کا پر ڈرامے سے خوب شہرت حاصل کی، انہوں نے دوسری شادی سومی چوہان سے کی جو امریکی گلوکار ہیں اور اس کے بعد وہ شوبز کو چھوڑ کر امریکہ منتقل ہوگئیں، ان کا بیٹا شاہ ویر بھی وہیں پیدا ہوا۔
سعدیہ امام:
اداکارہ سعدیہ امام کی بیٹی میرب حیدر کی پیدائش بھی انگلینڈ میں ہوئی ۔ سعدیہ کے شوہر انگلینڈ میں مستقل رہائش پزیر ہیں، البتہ سعدیہ اور ان کی بیٹی زیادہ تر پاکستان میں رہتی ہیں۔
ریما
اداکارہ ریما کا بیٹا ازلان بھی امریکہ میں پیدا ہوا اور یہ بھی اپنے شوہر کے ساتھ وہیں رہتی ہیں، کام کے سلسلے میں پاکستان آ جاتی ہیں۔
وینا
اداکارہ وینا ملک کے بچے ابرام اور امل بھی امریکہ میں پیدا ہوئے، البتہ اب وینا پاکستان میں مقیم ہیں اور ان کی طلاق ہو چکی ہے۔