یہ چھ سال جیل میں رہ چکے ہیں ۔۔ جانیے یہ 6 مشہور اداکار جیل میں کیوں رہے؟

image

یہ کہنا واقعی افسوسناک ہے کہ شوبز انڈسٹری کے کئی باصلاحیت پاکستانی اور ساتھ ہی بھارتی مشہور شخصیات کو ان کی غلطیوں اور سنگین جرائم کے سبب جیل کا سامنا کرنا پڑا چکا ہے۔

پاکستانی میڈیا انڈسٹری باصلاحیت ، محنتی اور قابل لوگوں سے بھری پڑی ہے۔ لیکن پھر بھی شہرت پانے کے بعد چند جانی مانی شخصیات نے خود کو گناہ کرنے سے نہیں روکا اور جیل کی سلاخوں کے پیچھے وقت گزارا۔

آج ہم ان پاکستانی اور بھارتی مشہور شخصیاتکے برے میں جانیں گے جو غیر قانونی کاموں کی وجہ سے اپنی زندگی میں جیل جا چکے ہیں۔لیکن خیال رہے کچھ مشہور شخصیات نے رضامندی سے غلط کام کیے لیکن وہیں چند اداکاروں نے اپنی غلطیوں کی وجہ سے جیل کی ہوا کھائی اور بعد میں جرم کرنے پر معافی بھی مانگی۔

1-شاہ رخ خان

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اپنی زندگی میں ایک بار جیل کی سلاخوں کے پیچھے جا چکے ہیں۔ وجہ یہ سامنے آئی تھی کہ شاہ رخ نے اپنے فلمی کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں ایک صحافی کی طرف سے لکھے جانے والے آرٹیکل پر ان کو دھمکی دی تھی اور یوں انہیں جیل ہوئی۔

2-سیف علی خان

بھارتی فلموں کے جانے مانے اداکار سیف علی خان بھی جیل کی ہوا کھا چکے ہیں۔ انہوں نے ایک شخص پر تشددکرنے کے بعد اس کی ناک کی ہڈی توڑ دی تھی جس کے باعث انہیں گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا گیاتھا۔ تاہم وہ اسی روز ضمانت پر جیل سے رہا ہوگئے تھے۔

3- اسد ملک

پاکستانی معروف اداکار اسد ملک کو اکثر پی ٹی وی کے ڈراموں اور مختلف فلموں میں کام کرتے دیکھا ہے۔ بد قسمتی سے وہ بھی سنگین جرائم کے باعث جیل کا دورہ کر چکے ہیں۔ ایک ویب سائٹ کے مطابق اسد ملک نے خود کار بندوق کے ذریعے ایک شخص کوقتل کر دیا تھا۔ دوسری جانب ایک میڈیا رپورٹس میں یہ بتایا گیا ہے کہ ان سے بندوق غلطی سے چل گئیں تھیں جس کے زد میں آکر ایک شخص کی جان چلی گئی تھی۔

4- میرا

پاکستانی اداکارہ میرا کو ایک ہی وقت میں دو پاسپورٹ رکھنے پر ائیرپورٹ سے جیل بھیج دیا گیا تھا۔انہوں فرار ہونے کی صورت میں اپنا ایک پاسپورٹ کھو جانے کا کہا تھا لیکن تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ انہوں نے بیک وقت دو مردوں سے شادی کرنے کی کوشش کی تھی۔

5- سنجے دت

سنجے دت بھی 6 سال قید کی سزا کاٹ چکے ہیں، ان کو غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے کے جرم میں جیل ہوئی تھی۔

سنجے دت نے یہ اسلحہ ممبئی میں سال 2006 میں دھماکے کرنے والے حملہ آوروں سے خریدا تھا۔

6- عتیقہ اوڈھو

مشہوراداکارہ عتیقہ اوڈھو بھی جیل جانے والی پاکستانی مشہور شخصیات میں شامل ہیں۔ وہ ائیرپورٹ پر اپنے سامان میں شراب کی دو بوتلیں لے جانے پر پکڑی گئی تھیں۔ عتیقہ کو پکڑا گیا لیکن بعد میں پرویز مشرف کے ساتھ ان کی سیاسی وابستگی کی وجہ سے اسے آزاد کرادیا گیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts