میں نے لوگوں کی جان بچانے کیلئے کابل چھوڑا۔۔۔ ملک چھوڑ کر بھاگنے کے بعد اشرف غنی کا پہلا بیان

image

گزشتہ دونوں افغان طالبان افغانستان کے دارالحکومت کابل پر میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ اس دوران افغانستان کے صدر اشرف غنی کے افغانستان سے فرار ہونے کی خبریں گردش میں تھی۔

لیکن آج صدر اشرف کا اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ سے ایک بیان جاری ہوا ہے۔ جاری کردہ بیان میں صدر اشرف کا کہنا ہے کہ، طالبان جیت چکے ہیں۔ آج ایک مشکل فیصلہ کرنا پڑا اور مجھے ملک چھوڑنا پڑا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ، میں نے کابل سے خونریزی کو روکنے نے کیلئے ملک سے جانے کا فیصلہ کیا تھا۔ مجھے طالبان نے دھمکی دی تھی کہ وہ مجھے ہٹانے کیلئے کابل پر حملے کیلئے تیار ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا، طالبان نے تلوار اور بندوقیں کے زور پر فیصلہ لیا ہے، اب وہ اپنے ہم وطنوں کی عزت اور جائیداد کی حفاظت کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ، وہ اب ایک نئے تاریخی امتحان کا سامنا کرہے ہیں، کیا وہ اپنے نام اور افغانستان کی عزت محفوظ کریں گے یا پھر وہ دیگر جگہوں اور نیٹ واکس کو ترجیح دیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، صدر اشرف غنی اور نائب صدر امراللہ صالح کے ہمراہ توار کے روز کابل سے تاجکستان چلے گئے ہیں۔ تاہم اشرف غنی نے اپنے پیغام میں اس بات کا ذکر نہیں کیا کے وہ ابھی کہاں موجود ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US