ترکش ایئر لائن افغانستان میں پھنسے اپنے شہریوں اور غیر ملکیوں کو نکالنے کیلئے کابل پہنچی تو لینڈنگ کیلئے ترکش ایئر لائن کو فضا میں 40 منٹوں تک انتظار کرنا پڑا۔
خبر کے مطابق، پرواز ٹی کے 706 صبح چھ بجے افغانستان کی حدد میں داخل ہوئی تھی، جبکہ کابل حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت نہ ملنے پر طیارہ کابل کی فضائی حدود میں 40 منٹوں چکر لگاتا رہا۔
تاہم ائیرپورٹ حکام کی جانب سے کلیئرنس ملنے پر ترکش ہوائی جہاز کو مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجکر 45 منٹ پر لینڈنگ کی اجازت ملی۔
ذرائع کے مطابق، کابل حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر گزشتہ رات سے کمرشل پروازوں کیلئے بند کردیا گیا تھا۔