بحری جہاز کو بھی نہیں چھوڑا ۔۔ کراچی کے ساحل پر پھنسا بحری جہاز تفریح کے لیے استعمال ہونے لگا

image

سی ویوپر پھنسے بحری جہاز کو ا ماہ ہونے والا ہے جس اب تک نکالا نہیں جا سکا ہے۔ وہیں کراچی کے شہریوں کے لیے بحری جہازتفریح کا مرکز بن گیا ہے۔

جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ شہری کراچی کی عوام موج و تفریح کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی اسی طرح انہوں نے ساحل سمندر پر پھسنے بحری جہاز کو بھی تفریح کا سامان سمجھ کر خوب لطف اٹھایا۔

جشنِ آزادی کے موقع پر عوام کی بڑی تعداد نے سی ویو کا رخ کیا تھا اور وہیں کچھ منچلے نوجوان بھی تھے جووہاں پھنسے بحری جہاز کے ہیڈ کی زنجیر سے جھولا جھول رہے تھے اور ریسکیو کمپنی کا کچھ سامان بھی چوری ہو گیا۔

علاوہ ازیں جہاز کے رسے سے چار لوگوں کے لٹکنے کے انوکھے مناظر بھی دیکھنے میں آئے ہیں، ہزاروں افراد سی ویو پر جہاز کے قریب پہنچے اور بارج پر بھی چڑھ گئے۔

کمپنی ذرائع کے مطابق آج جہاز نکالنے کی ایک جزوی کوشش کا امکان ہے، اگر یہ کوشش بھی ناکام ہوئی تو اگلا آپریشن 20 اگست یا اس کے بعد شروع ہونے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ 19 جولائی کی شب بحری جہاز انجن کی خرابی اور تیز ہواؤں کے باعث سی ویو پر آکر پھنس گیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US