ویسے تو سیاست دانوں اکثر منفی خبروں میں ہی نظر آتے ہیں، سیاست دانوں کو دنیا بھر میں عوام کی جانب سے غیب وغضب نشانہ بنتے رہتے ہیں۔
لیکن آج آپ کو پاکستانی سیاست دان کے بارے میں ایک ایسی خبر دیں گے جو ہو سکتا ہے آپ کے لیے مختلف ہو۔
ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کی رہنما نصرت سحر عباسی نے برقع پہن لیا ہے۔
سوشل میڈیا اکاؤںٹ پر نصرت نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے، جس میں وہ برقع پہنے ہوئے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نصرت سحر عباسی کے اس عمل کو نہ صرف سراہا جا رہا ہے، بلکہ ان کی خواہش اور پسند سے بھی تشبیہ دی جا رہی ہے۔
جبکہ یہ تصویر نصرت سحر عباسی کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ کی ہے جس پر انہوں نے پروفائل پکچر لگائی ہے۔