کیا آپ اس چکرا دینے والی تصویر میں موجود تتلی کو تلاش کرسکتے ہیں؟

image

کسی جگہ کے پس منظر میں گم ہو جانے کو کیموفلاج تیکنیک کہا جاتا ہے۔ یعنی گم ہو جانے کی صلاحیت جو کہ، جانور، کیڑے اور شکاری خود کو چھپانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ وہ اس منظر میں گم ہو جاتے ہیں کہ ان کو ڈھونڈنا آسان نہیں ہوتا۔ جیسے کے تصویر میں ٹوٹے ہوئے خزاں زدہ پتوں کے ڈھیر میں ایک تتلی موجود ہے. مگر اس کو تلاش کرنا آسان نہیں ہے۔ کیا آپ تلاش کرسکتے ہیں؟ ہوسکتا ہے کافی دیر تک آپ تلاش نہ کرسکیں، مگر آپ اگر غور سے دیکھیں تو آپ کو تصویر میں موجود تتلی نظر آسکتی ہے۔

لیکن یہ تصویر بہت مہارت کے ساتھ فوٹو شاپ کے ذریعے تیار کی گی ہے۔ جس میں تتلی کو ان پتوں کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔

تو کیا آپ اس تصویر میں موجود تتلی ڈھونڈنے میں کامیاب ہو گئے ہیں؟ اگر نہیں تو ہم آپ کو بتاتے ہیں۔ اگر آپ تصویر کے بائیں جانب زیادہ غور کریں تو ممکن ہے آپ تتلی کو دیکھنے میں کامیاب ہو جائیں اور پھر بھی آپ ناکام ہو جائیں تو نیچے موجود تصویر میں اس کا جواب دیکھ سکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US