گزشتہ دنوں سے افغان صدر اشرف غنی کے تاجکستان فرار ہونے کی خبریں گردش میں تھی۔ مگر تاجکستان کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی افغانستان سے فرار ہو کر تاجکستان نہیں آئے اور نہ ہی ان کا طیارہ تاجکستان آیا ہے۔
جاری کردہ بیان کے مطابق، دوشنبے کو اشرف غنی کے معاملے پر کوئی درخواست نہیں ملی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ افغان صدر کا طیارہ نہ تاجکستان کی حدود میں آیا نہ یہاں اترا ہے۔
نڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق افغان صدر کا طیارہ عمان کی حدود میں داخل ہونے کی اطلاعات ہیں۔ تاہم اس بات کی تصدیق ہونا باقی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز افغان صدر نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا تھا، جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ "کابل سے خونریزی کو روکنے نے کیلئے ملک سے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔"