گھر میں مکڑی کے جالے ہیں ۔۔ اگر مکڑی کاٹ لے تو کیا ہوگا؟ جانیئے ایسی معلومات جو جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

image

ہمارے اردگرد اکثر صفائی نہ ہونے کی وجہ سے مکڑی اور مکڑی کے جالے موجود ہوتے ہیں، اکثر یہ مکڑی ہمیں کاٹ بھی لیتی ہے اور ہمیں پتہ نہیں چلتا اور اگر پتہ چل بھی جائے تو ہم اسے نظرانداز کر دیتے ہیں۔

لیکن کیا آپ نے سوچا ہے کہ اگر مکڑی کاٹ لے تو یہ ہمارے لئے کتنا نقصان دہ ہو سکتا ہے؟

اگر نہیں جانتے تو آیئے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ آپ کے لئے کس قدر نقصان دہ ہے۔

مکڑی کاٹ لے تو کیا ہوگا؟

یوں تو ہمارے اردگرد عام پائی جانے والی مکڑیاں ہوتی ہیں جن کے کاٹ لینے سے زیادہ سے زیادہ خارش اور چھوٹے چھوٹے دانے نکل آتے ہیں لیکن ہر بار ایسا ہی ہو یہ ضروری نہیں۔

جی ہاں! کیونکہ ہم مکڑی کو دیکھ کر یہ ہرگز نہیں جان سکتے کہ یہ ہمارے لئے کتنی خطرناک ہے اس لئے مکڑی کے کاٹے کو نظر انداز نہ کریں۔

اکثر ہمارے اردگرد درختوں اور ویرانے میں زہریلی مکڑیاں بھی موجود ہوتی ہیں جن کے کاٹ لینے سے نہ صرف جلد پر شدید الرجی ہوتی ہے بلکہ یہ اتنی خطرناک ہوتی ہیں کہ موت کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔

دیگر ممالک میں مکڑی کاٹے تو کیا ہوتا ہے؟

برازیل اور اس جیسے دیگر کئی ممالک میں ایسی خطرناک مکڑیاں پائی جاتی ہیں جن کے ایک مرتبہ کاٹ لینے سے ہی موت واقع ہوجاتی ہے لیکن اکثر اس قسم کی مکڑیاں ہمارے ملک کے جنگلات میں بھی پائی جاتی ہیں اس لئے کبھی اگر سیر پر جائیں تو ہوشیار رہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US