کوئی جہاز کے اوپر بیٹھ گیا تو کوئی پروں پر لٹک گیا ۔۔ افغان شہریوں کی امریکی طیارے کے ساتھ بھاگنے کی کوشش، خوفناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

image

کابل ائیر پورٹ پر افغان شہریوں کی امریکی طیارے کے ساتھ جانے کی کوشش، اُڑان کے بعد 3 شہری جہاز سے گر کر ہلاک ہو گئے۔

سوشل میڈیا پر کابل ائیر پورٹ کی ویڈٰیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ افغان شہری امریکی جہاز کے پہیوں اور پروں پر بھی سوار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں، بڑی تعداد میں افغان شہری طیارے کے اردگرد موجود ہیں اور اپنی جان کی پرواہ کئے بنا طیارے کے پروں اور ٹائر پر چڑھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کابل ایئرپورٹ پر افراتفری کے مناظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جہاز امریکی فوجی جہاز کی اُڑان کے بعد جہاز سے لٹکے ہوئے 3 افغان شہری گِر کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ چند روز سے افغانستان کے موجودہ حالات کے باعث کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جبکہ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کابل ایئرپورٹ پر افراتفری کے ہولناک مناظر دیکھنے میں آ رہے ہیں اور گولیاں چلنے کی خبریں بھی موصول ہو رہی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US