ہر گھر میں سیڑھی کے نیچے ایک حصہ ضرور موجود ہوتا ہے جہاں کاٹھ کباڑ بھر دیا جاتا ہے لیکن اسی حصے کو اگر سلیقے سے استعمال کیا جائے تو یہ گھر میں آفس، لائبریری یا پھر بچوں کے کمرے کے طور پر بھی استعمال ہوسکتا ہے۔ اس آرٹیکل میں آپ کو کچھ ایسے آئیڈیاز دیے جائیں گے جن سے آپ اپنے گھر میں ایک کمرے کا اضافہ کرسکتے ہیں اور اس کے لئے زیاہ خرچہ بھی نہیں کرنا پڑے گا۔
بچوں کا کمرہ
سیڑھی کے نیچے خالی حصے کو اچھی طرح صاف کرکے وہاں اپنے بچے کی پسند کا آئل پیٹ کروالیں۔ اگر ایک چھوٹا بیڈ آجائے تو بہت اچھا ہے لیکن اگر بیڈ نہ بھی آسکے تو ایک آرام دہ کاؤچ یا صوفہ ضرور آجائے گا۔ اب ایک بلب لگالیں یا چھوٹی درازوں والی ٹیبل پر لیمپ رکھ دیں۔ بچہ ٹیل اور درازوں میں اپنی کتابیں یا کھلونے رکھ لے گا۔ دن کا وقت گزارنے کے لئے یہ چھوٹا سا کمرہ آپ کے بیٹے یا بیٹی کو بہت پسند آئے گا۔
ورک فرام ہوم کی مشکل آسان
کورونا میں بار بار لاک ڈاؤن اور گھر سے کام کرنے میں سب سے زیادہ مسئلہ جگہ کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ کیونکہ کام کرنے والوں کو پرسکون جگہ ک تلاش ہوتی ہے جہاں وہ اپنا لیپ ٹاپ وغیرہ بھی چارج کرسکیں۔ تھوڑی سی محنت اور تبدیلی سے سیڑھی کے نیچے والے حصے کو ایک چھوٹے سے آفس کیبن کی شکل دی جاسکتی ہے۔
لائیبریری
اکثر لوگوں کی ہمیشہ سے خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے گھر میں چھوٹی سی لائیبریری بنوا سکیں لیکن جگہ کی تنگی کی وجہ سے دل مسوس کر رہ جاتے ہیں لیکن کیا کبھی آپ نے سوچا کہ گھر کی ایک کرسی اور چند لکڑی کے کیبنٹس لگوا کر آپ یہ کمی بھی پوری کرسکتے ہیں
واشنگ ایریا
اگر باتھ روم چھوٹا ہے تو سیڑھی کے نیچے والے حصے کو واشنگ ایریا بھی بنایا جاسکتا ہے۔ اس کے لئے صرف ایک بار پلمبر بلا کر اچھی طرح واشنگ مشین کی فٹنگ کروانی ہوگی۔
آرگنائزر
اس حصے کو آرگنائزنگ کے لئے استعمال کرنا عام بات ہے لیکن پہلے پلاننگ کرلی جائے اور کچھ کیبنٹس بنوا کر چیزیں رکھی جائیں تو سامان بدنما نہیں لگے گا اور پہلے کی نسبت زیادہ چیزیں بھی رکھی جاسکیں گی