انسان بیماریوں سے گھرا ہوا ہے چاہے وہ کوئی عام انسان ہو یا پھر کوئی بڑی شخصیت کسی نہ کسی مرض میں مبتلا رہ چکا ہے اور تاحال مرض کا شکار ہے۔
آج ہم اُن شوبز سیلیبرٹیز کے حوالے سے بات کریں گے جو مختلف مرض کا شکار ہوکر حال ہی میں علاج کی غرض سے اسپتال میں ایڈمٹ ہوئے۔
1- عمیر رانا
شوبز کے معروف اداکارہ عمیر رانا اپنے منفرد طرز کے فیشن سے مقبول ہیں۔ گزشتہ روز عمیر رانا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شئیر کی جس میں ان کے ہاتھ میں کینولا لگا ہوا ہے اور اسی ہاتھ میں رسید بھی موجود ہے۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں طویل کیپشن لکھا کہ ان میں pulmonary embolism نامی مرض کی تشخیص ہوئی ہے، یہ پھیپھڑوں کی ایسی موذی بیماری ہے جس میں خون کی ترسیل ٹھر جاتی ہے، زیادہ تر اس میں دو میں سے ایک پھیپھڑا متاثر ہوتا ہے۔
اداکار نے اس بیماری سے متعلق بتایا کہ عام طور پر خون کی شریانوں کا مسئلہ خون گاڑھا ہوجانے کے باعث پیش آتا ہے، اس مرض کے نتیجے میں سینے میں شدید درد، سانس لینے میں دشواری سمیت مختلف مسائل کا سامنا رہتا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ زندگی انتہائی مختصر ہے کوشش کریں اپنی صحت کا بھرپور طریقے سے خیال رکھیں۔آخر میں انہوں نے کہا کہ خدا کے فضل سے، میں اب بالکل ٹھیک ہوں۔
2- نمرہ خان
اداکارہ نمرہ خان بھی اپنی بیماری کی وجہ سے گزشتہ کئی دنوں سے خبروں کی زینت بنی ہوئی تھیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام
پر اسپتال سے ایک تصویر شئیر کی تھی جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ بہت تکلیف میں ہوں ، آپ سب سے دعاؤں کی درخواست کرتی ہوں۔
بعد ازاں 12 اگست کو نمرہ خان نے انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے بتایا کہ وہ ہسپتال سے گھر آگئی ہیں لیکن تکلیف اب بھی باقی ہے۔انہوں نے ایک چینل کو انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان کی پیشاب کی نالی میں پتھری ہے، جس وجہ سے انہیں شدید درد کا سامنا ہے۔
3- دُردانہ بٹ
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ دردانہ بٹ بھی گزشتہ کئی ہفتوں سے کورونا کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھیں اور اس کے علاوہ وہ کئی سالوں سےکینسر کے عارضے میں بھی مبتلا تھیں۔
دردانہ بٹ کی موت سے قبل ان کے ڈاکٹر نے بتایا تھا کہ خاتون ا یک فائٹر ہیں لیکن جب بلاوا آجائے تو کیا کرسکتے ہیں اور وہ سمجھ گئی تھیں، انہوں نے زندگی کے لیے کوشش کرنا چھوڑ دی تھی۔
دردانہ بٹ کے انتقال کے بعد پاکستانی شوبز انڈسٹری سوگوار ہوگئی تھی۔ ان کا انتقال 83 برس کی عمر میں ہوا۔