کورونا ویکسينيشن سرٹيفکيٹ کی تصديق گھر بیٹھے کیسے کی جاسکتی ہے؟ طریقہ جانیں

image

اب آپ کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ اپنے موبائل فون کے ذریعے حاصل کرسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نادرا کی جانب سے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ جانے کیلئے موبائل فون ایپلیکیشن تیار کرلی گئی ہے۔ جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کویڈ ویکسی نیشن پاس، باآسانی حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے اب عوام کو کہیں جانا نہیں پڑے گا بلکہ پاک کویڈ 19 ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے صرف اپنا شناختی کارڈ نمبر درج کرنا ہوگا۔ جس سے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ جاری کردیا جائے گا۔

نادرا حکام کا مزید کہنا ہے، جیسے ہی موبائل ایپ میں نادرا سے ملنے والا نمبر درج کریں گے۔ ایپ پر نادرا کا تصدیق شدہ پاس کھل جائے گا، اور وہ جہاں ضرورت ہو وہ پاس تصدیق کیلئے دیکھایا جاسکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US