آپ نے اکثر پاکستانیوں کو اپنے بھارتی رشتے داروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے تو ضرور سنا ہوگا لیکن ہمارے شوبز میں بھی ایسے لوگوں کی کمی نہیں جن کے رشتے دار بھارت میں ہیں۔ اس آرٹیکل میں آپ کو ایسی سیلیبریٹیز کے بارے میں بتایا جائے گا جن کے رشتے سرحد پار بھی شوبز کا حصہ ہیں۔
فیصل رحمان اور ان کے انکل
فیصل رحمان نے پاکستانی فلموں سے اپمنے کیرئیر کی شروعات کی اور پھر ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ہنس مکھ سے فیصل رحمان پاکستان میں کافی مقبول ہیں۔ فیصل کے ایک انکل “رحمان“ بھارتی فلموں کے مشہور اداکار تھے جنھوں نے چودہویں کا چاند، وقت اور پیاسا جیسی نامی گرامی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
سامعہ ممتاز اور زہرا سہگل
پاکستان کی سلجھی ہوئی اداکارہ سامعہ ممتاز بھارت کی مقبول اداکارہ زہرا سہگل کی قریبی عزیز ہیں۔ زہرا سہگل اپنے ایک کردار “اماں“ کے نام سے کافی مشہور ہوئیں۔
سید کمال اور نصیر الدین شاہ
پاکستان کے باکمال اداکار سید کمال بھارت کے معروف اداکار نصیر الدین شاہ کے کزن ہیں۔ کمال صاحب نے اپنے انتقال سے پہلے نصیر الدین شاہ سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “میں نصیر سے بہت ناراض ہوں کیونکہ وہ پاکستان آیا اور مجھ سے ملے غیر چلا گیا اس کے پاس مجھ سے ملنے کا وقت نہیں تھا“
علی ظفر کی بیگم آئشہ فاضلی اور عامر خان
بالی وڈ کے کنگ عامر خان پاکستان کے مشہور گلوکار علی ظفر کی بیگم عائشہ فاضلی کے رشتے دار ہیں اس لحاظ سے عائشہ عامر خان اور ان کے بھانجے عمران خان کی رشتے دار ہوئیں۔
تبو اور فرح
بالی وڈ کی دو بہنوں کی اس جوڑی سے تو سب ہی واقف ہیں لیکن بہت کم لوگ اس بات واقف ہیں کہ تبو اور فراح کے والد پاکستانی اداکار تھے۔ دراصل تبو کی والدہ ٹیچر تھیں جبکہ والد ایک اداکار تھے۔ بھارت میں زیادہ کامیاب نہ ہونے کی وجہ سے تبو کے والد پاکستان آگئے اور دوبارہ کبھی اپنے بیوی بچوں سے ملنے بھی نہیں گئے۔ پاکستانی فلم “غرناطہ“ کے گیت کس نام سے پکاروں میں روزینہ کے مدمقال اداکار جمیل بھارتی اداکاراؤں فرح اور تبو کے والد ہیں
خیام سرحدی کے والد
اداکارہ ژالے سرحدی کے دادا اور خیام سرحی کے والد ضیاء سرحدی بھارت کے مقبول ترین اسرپٹ رائٹر او ڈایریکٹر تھے۔ ضیاء نے بھارت کی مشہور زمانہ فلم “مدر انڈیا“ کا اسرپٹ لکھنے والے تین لکھاریوں میں سے ایک تھے۔