فیس بک نے افغان طالبان پر کونسی بڑی پابندی لگادی؟

image

دنیا کی مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ نے افغان طالبان پر پابندی عائد کردی ہے، وہیں دوسری جانب فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام اور مشہور پیغام رسائی کی ایپلیکیشن واٹس ایپ بھی افغان طالبان استعمال نہیں کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک انتظامیہ نے کہا ہے کہ فیس بک کے تمام پلیٹ فارمز بشمول انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر افغان طالبان اور ان کی حمایت سے متعلقہ ہر قسم کے مواد پر پابندی عائد کردی گئی ہے ، کیوںکہ امریکی قوانین کے تحت طالبان ایک دہشت گرد تنظیم ہے اور ہم نے امریکہ کی خطرناک تنظیموں سے متعلق پالیسی کے پیش نظر طالبان کو اپنی خدمات کی فراہمی بند کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان رابطے کے لیے اور اپنے پیغامات کو آگے پہنچانے کے لیے واٹس ایپ کا استعمال کیا کرتے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے ترجمان فیس بک نے بتایا کہ طالبان کی جانب سے یا ان کی حمایت میں بنائے گئے تمام اکاؤنٹس کو بلاک کردیا گیا ہے اور تمام پلیٹ فارمز پر طالبان کی تعریف، حمایت اور نمائندگی کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

وہیں دوسری جانب اس حوالے سے افغانی اور پشتو بولنے والے ماہرین کی جانب سے ایک خصوصی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے جو پلیٹ فارم پر ابھرتے ہوئے مسائل کی شناخت اور آگاہ کرنے میں مدد فراہم کر رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US