ہمیشہ کی طرح ایک مرتبہ پھر ہماری ویب لایا ہے آپ کے لئے ایک نئی اور دلچسپ معلومات جو جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔
ہم اکثر دیکھتے ہیں کہ آدمیوں کی شرٹ کے کالر پر آگے کی طرف دو اضافی بٹن لگے ہوتے ہیں جبکہ کالر کے پیچھے بھی 1 بٹن ہوتا ہے، کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ یہ اضافی بٹن کیوں ہوتے ہیں؟
نہیں! تو چلیں آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ آخر آدمیوں کی شرٹ پر اضافی بٹن کیوں ہوتے ہیں۔
شرٹ کے کالر کے پیچھے اضافی بٹن کیوں ہوتا ہے؟
دراصل یہ بٹن اس لئے ہوتا ہے کہ شرٹ کا کالر مُڑ نہ سکے اور یہ اوپر کی طرف نہ آئے بلکہ اپنی پوزیشن میں سیٹ رہے۔
اس کی دوسری وجہ یہ ہے کہ شرٹ کا کالر بار بار مڑنے کی وجہ سے اس کی استری خراب نہ ہو اور اس پر سلوٹیں نہ آئیں۔
اس کی دوسری وجہ یہ ہے کہ شرٹ کا کالر بار بار مڑنے کی وجہ سے اس کی استری خراب نہ ہو اور اس پر سلوٹیں نہ آئیں۔
آدمی شرٹ کے ساتھ ٹائی بھی لگاتے ہیں یہ ٹائی لگانے کے بعد سیٹ رہے اور پیچھے سے ٹائی نظر نہ آئے جبکہ ٹائی کے کپڑے کی وجہ سے کالر بار بار اوپر نہ ہو جائے اس لئے بھی یہ بٹن دیا ہوا ہوتا ہے تاکہ اس کو لگا کر کالر کو صحیح پوزیشن میں رکھا جا سکے۔
شرٹ کے کالر کے آگے دو اضافی بٹن کیوں ہوتے ہیں؟
دراصل یہ بٹن اس لئے لگایا ہوا ہوتا ہے کیونکہ جب شرٹ پہلی مرتبہ 1898 میں بنائی گئی تھی، اس وقت امیر اور غریب طبقات کی نمائندگی الگ الگ طریقے سے کی جاتی تھی، تاکہ ان کے درمیان فرق رہے۔
اس لئے کالر کے سائیڈ میں موجود بٹن ان لوگوں کے لئے لگایا گیا تھا جو تنخواہ دار یعنی ماہانہ تنخواہ حاصل کرتے ہیں، جبکہ پہلا بٹن ان لوگوں کے لئے تھا جو امیر طبقہ ہے، اور اپنا کاروبار کرکے بے حساب پیسہ کماتے ہیں۔
اس بٹن کو لگانے کی وجہ یہ بھی ہے کہ جب بھی شرٹ کا کوئی اور بٹن خراب ہو جائے یا ٹوٹ جائے تو اس کی جگہ یہ بٹن نکال کر استعمال کر لیا جائے۔