کوئی جھولا جھل رہا ہے، تو کوئی ورزش ۔۔۔ دیکھئے افغانستان سے طالبان کی چند مزاحیہ ویڈیوز جن کے چرچے آج کل سوشل میڈیا پر ہورہے ہیں

image

طالبان کا کابل شہر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد سے دنیا بھر میں بحث چھیڑی ہوئی ہے۔ مگر سوشل میڈیا کے صارفین کسی اور ہی بحث میں مشغول ہیں۔ کابل میں طالبان کے کنٹرول کے سے کہی طرح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ مگر ان میں سے کچھ وائرل ویڈیوز میں طالبان سے تعلق رکھنے والے افراد سیر و تفریح کرتے نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو میں طالبان سے تعلق رکھنے والے افراد تفریحی پارک میں بچوں کے جھولے پر ہنستے اور خوشی سے گھوڑوں پر سوار ہوتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔

ایک ویڈیو میں طالبان ڈوجنگ کار سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ اور ایک وڈیو میں صدارتی محل کے جم میں ورزش کرتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US