ہمارے اردگرد اکثر ایسی کئی چیزیں موجود ہوتی ہیں جن کے استعمال اور اس بات سے ناواقف ہوتے ہیں کہ ان کا کیا مقصد ہے اور یہ کیوں ہیں، جیسے فرائی پین کے ہیڈل میں سُراخ کیوں ہوتا ہے، بوتل کے کین میں اسٹرا کس طرح لگائی جاتی ہے وغیرہ۔
آج بھی ہم اس ہی طرح کی معلومات آپ کے لئے لائے ہیں جو کر دے گی آپ کی معلومات میں اضافہ تو آیئے پھر شروع کرتے ہیں۔
دوستوں کیا آپ نے واش روم میں موجود واش بیسن پر کبھی غور کیا ہے، اس میں کبھی سائیڈ کی جانب تو کبھی بیچ میں ایک سُراخ موجود ہوتا ہے، کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ آخر یہ سُراخ کیوں ہوتا ہے؟
وجہ
دراصل اس سُراخ کی بنیادی طور پر دو وجوہات ہیں ایک تو یہ کہ یہ سُراخ پانی کے اوور فلو ہونے پر کام آتا ہے یہ پانی کو واش بیسن نالی بند ہونے کی صورت میں نکاسی میں مدد فراہم کرتا ہے اور پانی کو واش بیسن سے باہر نہیں گِرنے دیتا۔
دوسرا یہ کہ اگر پانی بھر جائے تو یہ ہوا کے گزرنے کی جگہ دیتا ہے تاکہ اوور فلو نہ یا لائن میں گیس نہ بھر جائے۔
اس ہی طرح کی مزید دلچسپ معلومات جاننے کے لئے ابھی ہماری ویب کے فیس بُک پیج کو لائیک کریں اور کمنٹ سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔