ان کی بہو کا لہنگا ہی کروڑوں کا تھا۔۔۔ جانیے ثاقب نثار کی فیملی میں کون کون ہے؟ اور ان کی زندگی سے متعلق چند دلچسپ معلومات، جو یقینا آپ بھی نہیں جانتے ہوں گے

image

پاکستان میں کئی ایسی مشہور شخصیات گزری ہیں جو کہ پاکستان کے طبقے کو یاد رہی ہیں، لوگ ان مشہور شخصیات کو ٹی وی پر ہی جانتے ہیں۔ اکثر لوگ ان مشہور شخصیات کی زندگی سے متعلق آگاہی رکھتے ہیں۔

مگر بہت سے لوگ ایسے ہیں جو ان کی زندگی سے متعلق بہت کم معلومات رکھتے ہیں، آج ایسی ہی ایک خبر لائے ہیں، جس میں پاکستان کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے متعلق وہ معلومات فراہم کریں گے جو ہو سکتا ہے آپ میں سے بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ 18 جنوری 1954 کو پیدا ہونے والے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار لاہور کی آرائیں فیملی سے تعلق رکھتے ہیں۔ ثاقب نثار کا تعلق ایک پڑھے لکھے گھرانے سے ہے جبکہ ثاقت نثار 31 دسمبر 2016 کو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ 2015 سے 2016 کے درمیان ثاقب نثار سپریم کورٹ کے سینئیر جج تھے، جبکہ اس سے پہلے وہ لاہور ہائیکورٹ می بطور جج ذمہ داریاں سر انجام دے رہے تھے۔

ثاقب نثار نے ملٹری کورٹس، اکیسویں آئینی ترامیم کے خلاف کیس اور مشرف کے پاکستان ریلوے کی زمین کو تحفے میں دینے سمیت کئی اہم کیسز سنے ہیں، پانامہ کیس اور جہانگیر ترین اور عمران خان کے کیسزسنے۔

کیتھڈرل ہائی اسکول سے میٹرک کرنے والے ثاقب نثار کے والد بھی ایک وکیل تھے، والد کےمشورے پر 1970 میں بی اے کیا جب کے ایل ایل بی بھی کیا، اور اس طرح 1980 میں باقاعدہ وکالت کے پیشے سے وابسطہ ہوگئے۔

اہم بات یہ بھی ہے کہ 1977 میں منسٹری آف جسٹس اینڈ لاء میں بطور لاء سیکریٹری تعینات ہوئے اور پھر 22 مئی 1988 کو ثاقب نثار کاہور ہائیکورٹ کے جج منتخب ہوئے مگر یہ تعیناتی بھی کسی اور نے نہیں بلکہ اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے کی گئی تھی۔

ثاقب نثار نے ایک اخبار "اسلام اور جمہوریت کے نام سے لکھا جسے انہوں نے ناروے میں پیش کیا جبکہ ثاقب نثار پنجاب لاء کالج میں بطور وزٹنگ پروفیسر پڑھاتے ہیں۔ سابق چیف جسٹس کو وہ بات بہت نالاں گزری جب افتخار چوہدری نے اسوقت کے صدر آصف علی زرداری سے کہہ کر چیف جسٹس کے عہدے پر فائز ہونے سے رکوا دیا، حالانکہ ثاقب نثار اس وقت کے سینئیر ترین جج تھے۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اپنے منفرد انداز کی وجہ سے پاکستان بھر میں مشہور ہو گئے تھے، ایک موقع پر انہوں نے ہائیکورٹ کی کاروائی کے دوران چھاپا مارا تھا، جہاں ایک جج دوران سماعت موبائل فون استعمال کر رہا تھا۔ نواز شریف، عمران خان، سمیت کئی اہم شخصیت کے کیسسز سننے والے سابق چیف جسٹس ڈٰیم کے حوالے سے فنڈز بھی جمع کیے تھے، انہوں نے کیمپین چلائی تھی جسے میڈیا نے بھی سپورٹ کیا تھا۔

ثاقب نثار کے بیٹے نجم نثار کی شادی کی تقریب بھی کافی چرچہ میں تھی، ثاقب نثار کا ایک بیٹا ہے نجم نثار جبکہ اہلیہ میڈیا کے سامنے آنا پسند نہیں کرتی ہیں۔

نجم نثار کی شادی بھی کسی بڑی تقریب سے کم نہیں تھی، مشہور شخصیات صحافی، اداکاروں، سیاسی شخصیات سمیت عدلیہ کی اہم شخصیات نے بھی حصہ لیا تھا۔

سوشل میڈیا کے مطابق ثاقب نثار کے بیٹے کی شادی میں لاکھوں روہے خرچ ہوئے تھے، جبکہ ان کی بہو کے لہنگے کی قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے تھی۔ جبکہ ڈیڑھ کروڑ کا یہ لہنگا بھارتی فیشن ڈیزائنر کا ہے۔

ثاقب نثار کی ایک بیٹی بھی ہیں جس کا نام فاطمہ ہے جو کہ بہت پہلے ہی شادی کے بدھن میں بندھ چکی تھیں۔ بیٹی کی شادی کے موقع پر سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت کئی عہدیداران نے شرکت کی تھی۔

ایک موقع پر تیزاب سے جھلسی ہوئی خواتی کی تقریب سے خطاب لرتے ہوئے ثاقب نثار آبدیدہ ہو گئے تھے، ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں بات کر پا رہا، حالانکہ میں مرد ہوں، مگر میری آنکھیں نرم، میں ان خواتین کے درد کا احساس کر سکتا ہوں۔ میں معاشرے کی ستم ظریفی پر آپ سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا ہوں۔ ثقاقب نثار کا کہنا تھا کہ میں اب بھی آپ لوگوں کے ساتھ ہوں۔

ایک موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ثاقب نثار اور میں ایک ہی اسکول میں تھے، جبکہ ثاقب نثار میرے جونئیر تھے۔ جبکہ اس وقت ثاقب نثار اپنی فیملی کو ٹائم دے رہے ہیں اور بطور وزٹنگ پروفیسر تعلیمی اداروں میں لیکچرز دینے جاتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US