میرے امی اور بڑے ابو سمیت کئی گھر والے کینسر کا شکار ہو گئے تھے ۔۔ جانیے فضا علی خود کو کینسر اور دیگر بیماریوں سے بچانے کے لیے کونسا نسخہ آزماتی ہیں؟

image

کینسر ایک ایسی جان لیوا بیماری ہے جو کہ انسان کو اپنے نام ہی سے بیمار کر دیتی ہے، ویسے تو اللہ اس بیماری سے ہر کسی کو محفوظ رکھے مگر کچھ ایسے بھی ہیں جنہوں نے اس بیماری کو شکست دی ہے اور کچھ اس بیماری کے خوف میں مبتلا ہیں۔

اداکارہ فزا علی ویسے تو صحت مند ہیں اور انہیں کینسر بھی نہیں ہے مگر ایک شو میں فضا علی کا کہنا تھا کہ میری امی کو بھی کینسر تھا، بڑے ابو کو بھی کینسر تھا، جبکہ بہن کا بیٹا بھی کینسر سے انتقال کر گیا تھا۔ اس کے علاوہ فزا کا کہنا تھا کہ میری خالہ کو بھی کینسر تھا۔

جس پر ہوسٹ کا کہنا تھا کہ فزا آپ کو تو احتیاط کرنی چاہیے کیونکہ یہ جینیٹک میں ہوتا ہے اور خاندانی بیماری سب کو لگ جاتی ہے۔ جس پر فزا کا کہنا تھا کہ بالکل میں احتیاط کر رہی ہوں۔

اسی پروگرام میں فزا نے ایک ایسا نسخہ بتایا ہے جو کہ وزن کم کرنے، بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے اور کینسر کے خالف بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

فزا کا کہنا ہے کہ یہ نسخہ عام طور پر ہر جگہ استعمال کیا جا سکتا ہے مگر حاملہ خواتین اس نسخے کو استعمال نہ کریں کیونکہ یہ ان کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔ فزا کے گھر کے کئی افراد جن میں ان کی والدہ، خالہ، بڑے ابو، بڑی بہن کے بیٹے کیسنر جیسے موزی مرض میں مبتلا ہو چکے تھے۔ اور اسی حوالے سے فزا بھی احتیاط کرتی ہیں۔

فزا کہتی ہیں کہ میں روزانی صبح نہار منہ اور رات کو سونے سے پہلے یہ مکسچر پیتی ہوں۔ اس مکسچر میں شہد، لیموں اور زیرہ ایک چائے کا چمچ استعمال ہوتا ہے۔ اس مکسچر سے کئی فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts