یہ 68 سال کی عمر میں بھی اتنے فٹ ہیں۔۔ یہ مشہور شخصیات دن بھر ایسا کیا کرتی ہیں، جو یہ اتنے اسمارٹ رہتے ہیں؟

image

ویسے تو کئی شخصیات ایسی ہیں جو اپنے آپ کو صحت مند رکھنے کے ساتھ ساتھ فٹ رکھے ہوئے ہیں۔ ان شخصیات نے اپنی مصروفیات کے ساتھ ساتھ اپنے جسمانی صحت کے لیے بھی ایک خاص وقت مقرر کیا ہوا ہے۔

آج انہی چند شخصیات کے بارے میں بتائیں گے جنہوں نے اپنے آپ کو فٹ رکھا ہوا ہے۔

کاشف عباسی:

مشہور پاکستانی صحافی کاشف عباسی ٹی وی اسکرین ناظرین کو آگاہی فراہم کرتے نظرآتے ہیں۔ کاشف عباسی نے اپنی صحت کا خاص خیال رکھا ہوا ہے، صحافت ایک ایسا پیشہ ہے جس میں وقت کا کچھ پتہ نہیں لگتا لیکن صحافی کاشف عباسی نے اپنے آپ کو اس پیشے میں بھی فٹ رکھا ہوا ہے۔

کاشف ڈائٹ بھی کرتے ہیں، جم بھی جاتے ہیں جبکہ کاشف کا کہنا ہے مجھے عام پانی کے ساتھ کھیرے والا پانی پسند ہے یعنی کاشف کے ٹیبل پر ایک پانی کا جگ ہوتا ہے اس پانی میں کھیرے موجود ہوتے ہیں۔

شاہزیب خانزادہ:

مشہور پاکستانی اینکر شاہزیب خانزادہ ویسے تو ٹی وی اسکرین پر نظر آتے ہیں لیکن شاہزیب نے اپنے آپ کو فٹ رکھا ہوا ہے، وہ اپنی جسمانی صحت کا کافی حد تک خیال رکھتے ہیں۔

سوشل میڈٰیا شاہزیب کی ایک تصویر وائرل ہے جس میں وو تفریحی مقام پر ہیں جبکہ ان کی فٹنس کا اندازاہ ان کی صحت سے لگایا جا سکتا ہے۔

عمران خان:

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان پاکستان کے سب سے فٹ اور صحت مند وزیر اعظم میں سے ایک ہیں۔

عمران خان چونکہ ایک کھلاڑی بھی ہیں تو وہ اپنے آپ کو نہ صرف فٹ رکھنا جانتے ہیں بلکہ عمران ورزش اور جم کو بھی پسند کرتے ہیں۔ عمران خان صبح چہل قدمی کرتے ہیں جبکہ ایکسرسائز بھی روز مرہ معمول کا حصہ ہے۔ خان صاحب نے اپنی زندگی میں ابھی تک ورزش کو خیرباد نہیں کیا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ ابھی تک صحت مند زندگی گزار رہے ہیں۔

عابد شیر علی:

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی بھی فٹنس کے معاملے میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ حالانکہ سیاست دان ہیں لیکن سیاسی مصروفیات کے باوجود عابد شیر علی نے اپنے آپ کو فٹ رکھا ہوا ہے۔

عابد شیر علی باقاعدگی سے جم کرتے ہیں، جبکہ چہل قدمی بھی کرتے ہیں۔ سیاسی مصروفیات عابد شیر علی اپنی فٹنس پر حاوی نہیں ہونے دیتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US