نماز و قرآن کی تعلیم دینے کے لیے آگے آگے رہتے ہیں ۔۔ اپنے بچوں کو عبادت کروانے والے 4 شوبز کے ستارے

image

شوبز ستارے اپنی زندگی میں اکثر مصروف دکھائی دیتے ہیں لیکن جب بات اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کی آتی ہے تو وہ ان کے ساتھ بھرپور طریقے سے اپنا وقت بیتاتے ہیں۔

بچوں کے ساتھ وقت گزارنے میں انہیں دینی تربیت دینا اولین فرض ہے۔ جس طرح عام والدین اپنے بچوں کو دینی تعلیم سکھانے کے لیے وقت نکالتے ہیں اسی طرح شوبز ستارے بھی اپنے بچوں کو نماز و قرآن کی تعلیم دینے کے لیے آگے آگے رہتے ہیں۔

آج ہم ان شوبز ستاروں کے بچوں کے بارے میں جانیں گے جن کی مائیں انہیں عبادت کرنا سکھاتی ہیں۔

1- صنم جنگ

صنم جنگ ایک باصلاحیت اداکارہ ہونے کے ساتھ اچھی ماں بھی ہیں۔ وہ اپنی بیٹی علایا جعفری کا بے حد خیال رکھتی ہیں ساتھ ہی انہیں بہت کچھ سکھاتی ہیں۔ گزشتہ دنوں صنم جنگ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں وہ علایا کو قرآن کی تربیت فراہم کر رہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ صنم جنگ کی بیٹی قرآنی قاعدہ پڑھنے کی کوشش کر رہی ہیں جبکہ اداکارہ اپنی بیٹی کی رہنمائی کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ صنم جنگ کی بیٹی علایا ’قل اللہ احد‘ بھی پڑھ کر سناتی ہیں۔

2- سائرہ یوسف

اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف کی اپنی بیٹی سے محبت دیکھ کر کوئی بھی ان سے متاثر ہوسکتا ہے۔ اپنی بیٹی کی پرورش کے ساتھ وہ ان کی دینی تعلیم کا بھی خاص خیال رکھتی ہیں۔ اس بات کا ثبوت سائرہ یوسف کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر موجود ہے۔ اداکارہ کی بیٹی نورے کی آیت الکرسی پڑھنے کی ایک خوبصورت ویڈیو وائرل ہوئ تھی جو کہ ان کےپرستاروں کو بھی بے حد پسند آئی تھی۔

3- ریما خان

بچوں کو خوبصورت دینی تعلیم دینے اور سکھانے میں اداکارہ ریما خان بھی کیسے پیچھے رہتیں۔ گزشتہ ماہ جولائی میں لالی ووڈ اسٹار ریما خان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شئیر کی گئی تھی جس میں وہ اپنے بیٹے اذلان حج کے دن تکبیر پڑھنا سکھا رہی تھیں۔ مداحوں نے ان کی شئیر کردہ ویڈیو پر ریما خان کو بھرپور سراہا تھا۔

4- ثنا خان

بالی ووڈ کو چھوڑ کر دین کی دنیا میں قدم رکھنے والی مشہور شخصیت ثنا خان آئے روز اپنے انسٹاگرام پر خوبصورت آیات کا ترجمہ پڑھ کر سناتی رہتی ہیں۔ ثنا خان بھی ان مشہور شخصیات میں شامل ہوتی ہین جو بچوں کو دینی تعلیم دینے کے کوشاں رہتی ہیں۔ ثنا خان کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شئیر کی گئی تھی جس مین وہ ننھی بچیوں کو نماز کی تسبیح پڑھنا سکھا رہی ہوتی ہیں۔

ویڈیو کے کیپشن میں وہ لکھتی ہیں کہ گھر میں بچے وہ بن جاتے ہیں جو وہ دیکھتے ہیں۔اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ انہیں اپنے اعمال کے ساتھ صحیح تربیت دیں کیونکہ یہ صرف وہی کرتے ہیں جو وہ دیکھتے ہیں۔ انہیں سمجھائیں کہ ہم سب کون ہیں اور آخر میں ہمیں اللہ کے پاس لوٹ جانا ہے۔ خیال رہے ویڈیو میں نظر آنے والے بچے ثنا خان کی بہن کے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts