اشرف غنی کو کس ملک نے پناہ دے دی؟ اہم ترین خبر سامنے آگٸی

image

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جانب سے تصدیق سامنے آٸی ہے کہ افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی امارات میں پناہ دے دی گٸی ہے۔

اس سے قبل خبر یہ سامنے آٸی تھی کہ اشرف غنی افغانستان میں طالبان کے ملک میں قابض ہونے کے باعث سیدھا تاجکستان فرار ہوگٸے ہیں۔ اور اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اشرف غنی امارات پہنچ چکے ہیں۔

اماراتی وزارت خارجہ نے تصدیق کی کہ افغان صدر اشرف غنی اور ان کےاہلخانہ متحدہ عرب امارات میں ہیں۔

اماراتی وزارت خارجہ کے مطابق انسانی خدمات کی بنیادوں پر اشرف غنی کا یو اے ای میں خیر مقدم کیا گیا۔

ان کے فرار ہونے کے بعد رپورٹس سامنے آئیں تھیں کہ وہ تاجکستان فرار ہوئے تاہم تاجک وزارت خارجہ نے تردید کی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US