عمر ڈھلنے کے ساتھ جو چیز سب سے زیادہ نمایاں ہوتی ہے وہ ہے لٹکی ہوئی یا جھریوں والی جلد جس کو دوبارہ جوان اور ٹائٹ بنانے کے لئے خواتین کبھی پارلر کا رخ کرتی ہیں رو کبھی مختلف ٹوٹکے آزماتی ہیں۔ آج ہم آپ کو ایسا ٹوٹکہ بتائیں گے جس کا سامان آپ کو باورچی خانے میں ہی مل جائے گا۔
ایک چوتھائی کپ بادیان کے پھول لیں اور اسے ایک کپ پانی ملا کر بیس منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں اور پھر ٹھنڈا ہونے پر چھان کر کسی بوتل میں رکھ لیں۔ لیجیے آپ کا ٹونر تیار ہے۔ اب اسے دن میں کسی بھی وقت روئی کی مدد سے چہرے پر لگائیں اور سوکھنے کے بعد کوئی موئسچرائزر لگا لیں۔ اس ٹوٹکے کے باقاعدہ استعمال سے آپ کچھ ہی دنوں میں اپنی جلد پر نمایاں فرق دیکھیں گے۔
بادیان کے پھول کے کئی فوائد ہیں جو ہم اس آرٹیکل میں بیان کررہے ہیں
حمل میں مفید
بادیان کا پھول حاملہ خواتین کی قوت مدافعت کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے اس کے علاوہ اس سے ہارمونز کے مسائل بھی کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
بھرپور نیند کے لئے
ایسے لوگ جنھیں نیند میں کمی کی شکایت ہوتی ہے وہ بادیان کے پھول کی چائے بنا کر پی سکتے ہیں کیونکہ اس میں شریانوں کو پرسکون بنانے کی خصوصیات ہوتی ہیں۔ بادیان کی چائے بھرپور نیند لانے میں مدد کرسکتی ہے
کھانسی
کھانسی اور گلے بیٹھ جانے کی صورت میں بادیان کے پھول کی چائے دن میں تین بار پینا مفید ہے اس میں اینٹی وائرل خصوصیات ہوتی ہیں۔
جوڑوں کے درد کے لئے
اگر جوڑوں میں درد کی شکایت ہو تو بادیان کے پھول کا تیل کسی دوسرے تیل میں ملا کر ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں یہ درد کشا بھی ہوتا ہے