جہاز میں ہی بچی پیدا ہوگئی ۔۔ افغان خاتون نے اڑتے ہوئے امریکی طیارے میں بچی کو جنم دے دیا

image

افغانستان میں آج کل طالبان کی حکومت آنے کے بعد لوگ وہاں سے یکے بعد دیگرے امریکی جہازوں میں بھاگنے کی کوششیں کر رہے ہیں، کوئی لٹک کر جا کر رہا ہے تو کوئی جہاز میں ایک کے اوپر ایک بیٹھ رہا ہے۔

جہاں انخلاء کے حالات ہیں، وہیں ہفتے کے روز امریکی پرواز میں دورانِ پرواز ایک افغان خاتون کی طبیعت اچانک بگڑ گئی چونکہ بلندی زیادہ تھی اور ہوا کا دباؤ کم تھا، لیکن پائلٹ نے بروقت بلندی سے نیچے آنے کی کوشش کی اور جہاز کو قریبی جگہ پر بحافظت روکا۔

ایئر موبیلیٹی کمانڈو کی جانب سے کئے گئے ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ: '' طیارے کی رامسٹین ائیر بیس پر لینڈنگ کے بعد فضائیہ کے میڈیکل گروپ کے اہلکاروں نے خاتون کو سی 17 فوجی طیارے کے کارگو میں شفٹ کردیا جہاں انہوں نے بچی کی ڈیلیوری میں مدد کی۔ اور جرمنی کی ائیر بیس پر بچی کا جنم دیا۔''

بچی اور ماں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، اب بچی اور ماں بالکل ٹھیک ہیں۔ تا حال بچی یا اس کے والدین کی شناخت کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US