اسحاق ڈار اور سعودی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، اسٹریٹجک شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق

image

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ ولید بن عبد الکریم الخریجی کے درمیان پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ ملاقات جدہ میں منعقد ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے 22 ویں غیر معمولی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ، باہمی تعاون کو وسعت دینے اور مشترکہ مفادات کے امور پر گفتگو کی۔ فریقین نے علاقائی امن، استحکام اور سلامتی کے لیے او آئی سی کے پلیٹ فارم پر قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US