تبدیلی آ نہیں رہی، تبدیلی آگئی ہے۔۔۔ کابل میں قطری وزیر خارجہ کی افغانستان کے نئے وزیراعظم سے ملاقات

image

افغان طالبان کی افغانستان میں عبوری حکومت قائم ہونے کے بعد، حکومت سازی اور مغربی ممالک کی حکومتوں کے افغانستان میں طالبان کی حکومت کو اب تک تسلیم نہ کرنے کے حوالے سے پیشرفت جاری ہے۔ تاہم امریکہ کے بعد فرانس کی حکومت نے بھی طالبان کی افغانستان میں حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

جبکہ گزشتہ روز قطر کے وزیر خارجہ شیخ بن عبدالرحمان کی کابل کے صدارتی محل میں آمد کے موقع پر حکومتی وزراء نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ بعد ازاں صدرتی محل میں وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند کی سربراہی میں مذاکرات ہوئے جس میں موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس کے علاوہ قطری وزیر خارجہ کی سابق افغان صدر حامد کرزئی اور سابق چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے بھی ملاقات ہوئی۔ جہاں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

واضح رہے کہ قطر کا افغانستان سے امریکی انخلاء میں اہم کردار رہا ہے۔ جبکہ افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان امن معاہدہ بھی قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ افغانستان کے بیرون ممالک میں موجود اکاؤنٹس منجمد ہیں۔ جس کی وجہ سے افغانستان کو مالی بحران کا سامنا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US