جمعرات کے روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار رہا، جہاں بینچ مارک انڈیکس میں 1,431.71 پوائنٹس یعنی 0.81 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ابتدائی کاروبار کے دوران جمعہ کو انڈیکس 177,787.20 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔
ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس نے 177,898.44 پوائنٹس کی بلند ترین جبکہ 176,709.51 پوائنٹس کی کم ترین سطح کو چھوا۔ مارکیٹ میں کاروباری حجم 101.4 ملین شیئرز رہا۔
اعداد و شمار کے مطابق اسٹاک مارکیٹ نے ایک سال کے دوران 51.8 فیصد کا شاندار اضافہ ریکارڈ کیا ہے جبکہ سال کے آغاز سے اب تک انڈیکس میں 2.14 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ کاروباری روز انڈیکس 176,355.49 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔