پاؤں کے پنجے ختم ہو جائیں گے اور۔۔ جانیے مستقبل میں انسانی جسم میں کیا تبدیلیاں ہو سکتی ہیں؟

image

جب دنیا بنی تھی، اس وقت بے شمار چرند پرند بھی بنائے گئے تھے، لیکن ان میں سے بیشتر اب ختم ہو چکے ہیں، لیکن انسان جو کہ اشرف المخلوقات کہلاتا ہے وہ آج بھی نسل در نسل موجود ہے۔

لیکن اس انسانی جسم میں کئی طرح سے تبدیلیاں واقع ہوئی ہیں۔ آج انہی چند تبدیلیوں کے بارے میں آپ کو بتائیں گے۔

بازو میں بڑھتی ہوئی ایک نئی شریان:

انسانی جسم کے بیرونی حصے کی بات کریں، پہلے کے مقابلے میں اب انسان کے بازو میں ایک نئی شریان بڑھ رہی ہے۔ جرنل آف اناٹومی کے مطابق ایک نئی شریان پیدا ہوئی ہے۔

جبکہ یہ نئی شریان ارتقائی عمل کو واضح کر رہی ہے۔

جسمانی درجہ حرارت:

جسمانی درجہ حرارت انسان کو صحت مند رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے، یہی وجہ ہے کہ جب درجہ حرارت بڑھتا ہے تو انسان بخار کی صورت میں بیمار ہو جاتا ہے۔ لیکن 1886 میں 98۔6 فارن ہائیٹ نارمل درجہ حرارت قرار دیا گیا تھا۔ جبکہ زیادہ درجہ حرارت بخار کا باعث ب سکتا ہے اور کم درجہ حرارت ہائپوتھرمیا کا باعث بن سکتا ہے۔

لیکن اسٹینڈ فورڈ یونی ورسٹی کی تحقیق کے مطابق ہر دہائی میں درہ حرارت کم ہو رہا ہے۔ اس وقت انسانی جسم کا درجہ حرارت 97۔9 ڈگری فارن ہائیٹ رکارڈ کیا گیا ہے۔ یعنی انسانی جسم کا درجہ حرارت کم ہو رہا ہے۔

ہلکی اور کمزور ہڈیاں:

اس وقت انسان کو دکھ رہا ہے وہ پہلے کے زمانوں میں کچھ مختلف تھا۔ مختلف اس طرح کہ تندرست توانا، مضبوط اور موٹی ہڈیاں، جسامت بھی قدآور۔

لیکن اس دور میں انسان کمزور اور پتلی ہڈیوں کے ساتھ موجود ہے۔ جو اس بات کا ثبوت ہے کہ انسانی جسم میں تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ 2015 میں اینتھروپالوجسٹ حبیبہ چرچر کے کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں کہا گیا تھا کہ انسانی ڈھانچہ یا کنکال نازک ہو چکا ہے، جیسا کہ کھانے پینے اور زراعت میں تبدیلی آئی ہے۔

پاوؤں کے پنجے ختم ہو جائیں گے:

برائٹ سائڈ ویب سائٹ کے مطابق سائنسدانوں کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگلے پانچ سو سالوں میں انسان کے پاؤں کی انگلیاں ختم ہو جائیں گی۔ جبکہ سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ انسان چلتے وقت پنجوں پر منحصر ہوتا تھا، مگر اب پاؤں کی انگلیوں کو چلنے کے لیے اس طرح استعمال نہیں کرتا ہے۔ جو کہ عین ممکن ہے آنے والے سالوں میں انسانی پاؤں سے انلگیاں استعمال نہ ہونے کی وجہ سے ناکارہ ہو جائیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US