کراچی میں ہیوی ٹینکر کی خاتون سے ٹکر۔۔۔ ویڈیو نے دل دہلا دیا

image

کراچی میں دن بہ دن ٹریفک حادثوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ جبکہ اکثر حادثات میں گاڑیوں کی تیز رفتاری ایک بڑی وجہ کے طور پر سامنے آرہی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون روڈ پار کرنے کی کوشش کے دوران ہیوی ٹینکر کی زد میں آجاتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہوا کچھ یوں کہ خاتون کراچی کے علاقے عائشہ منزل میں شاہراہ پاکستان پر آہستہ آہستہ سڑک کے ایک جانب سے دوسرے جانب جانے کی کوشش کررہی ہیں۔ جبکہ سڑک کی دوسرے جانب پہنچنے سے قبل ہی ہیوی ٹینکر خاتون کو ٹکر مار دیتا ہے۔ تاہم خوش قسمتی سے خاتون گاڑی کے نیچے آنے سے بچ جاتی ہے، بصورت دیگر ان کی جان بھی جاسکتی تھی۔

ٹینکر ڈرائیور نے خاتون کو بچانے کیلئے اسٹیئرنگ گھمایا تھا۔ تاہم خاتون کو گرتا دیکھ کر ٹینکرڈرائیور اترا اور وہاں سے فرار ہوگیا


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US